صبح سے کالی پٹیاں باندھ کر گیارہ بجے تک کام کریں گے گیارہ سے دوپہر ایک بجے تک کلاسز کا مکمل بائکاٹ کرنگے
مرکزی جنرل سیکرٹری پیپلا ۔مرکزی نائب صدر ،صدر لاہور ڈویژن ۔صدر فیصل آباد ڈویژن ۔صدر ملتان ڈویژن ۔صدر گجرات ڈویژن ،صدر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور جنرل سیکرٹری بہاولپور ڈویژن نے اپنے وڈیو پیغامات کے ذریعے اساتذہ کو احتجاجی تحریک کامیاب بنانے کی اپیل
لاہور ( نمائندہ خصوصی )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس آگیگا نے پینشن ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ پر کاری ضرب لگا کر جو دشمنانہ حرکت کی ہے اس پر تمام سرکاری ملازمین غعصہ کی حالت میں ہیں ان تمام نوٹیفکیشنز کی واپسی کے لیے ایک احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے اس سلسلے کی پہلی کٹری جز وقتی ہڑتال ہے کل پنجاب کے تمام سکولوں اور کالجز میں گیارہ سے ایک بجے تک اساتذہ تدریسی بائکاٹ کریں گے میٹنگز کریں قراردادیں پاس کریں گے کیمپس کے اندر ریلیاں منعقد کریں گے سرکاری ملازمین درج ذیل تحریر لکھ کر بینر اور پلے کارڈ لہرائیں گے 1۔ لیو انکیشمنٹ ،گریجویٹی اور پینشن میں کٹوتیوں کے نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں سکولوں کی نج کاری بند کی جائے رول سترہ اے کو بحال کیا جائے، پے پروٹیکشن دی جائے۔گرہڈ بیس والوں کو بھی ڈی آر اے دیا جائے