اس راؤنڈ میں تبادلہ کروانے والوں میں ایک سو اٹھتالیس مرد و خواتین کو دستیاب آسامیوں پر جبکہ سولہ کے باہمی تبادلے ہوئے
ےلاہور (خبر نگار) دو ہزار چوبیس / پچیس کے تبادلوں کے سیکنڈ راؤنڈ میں ایک سو چونسٹھ مرد و خواتین کالج اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ان میں سے مرد لیکچررز جن کے تبادلے دستیاب آسامیوں پر کیے گئے ان کی تعداد 45 جبکہ خواتین لیکچررز جن کا تبادلہ دستیاب آسامیوں پر کیا گیا ان کی تعداد 58 ہے سولہ لیکچررز اسسٹنٹ پروفیسر مرد و خواتین کے باہمی تبادلے ہوئے