یہ اسامی ڈاکٹر اصغر علی زیدی کی ریٹائرمنٹ سے خالی چلی آ رہی ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان اور ان کے بعد ڈاکٹر شازیہ کو وائس چانسلر کا چارج دیا گیا ڈاکٹر شازیہ سیالکوٹ وویمن یونیورسٹی کی مستقل وائس بن گئیں اس دوران پنجاب کی باقی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز تعینات ہوگئے مگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے انٹرویوز باوحوہ مسترد کر دئے گئے گذشتہ ماہ کی بائیس سے یہ اسامی پھر خالی پڑی تھی
لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے انہیں یہ چارج گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے دیا گیا ہے وجہ اس کی یہ ہے کہ ڈاکٹر شازیہ جن کے پاس اس یونیورسٹی کا چارج تے جا انہیں انٹرویوز کے بعد خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ کا مستقل وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا چارج سنبھالنے کے لیے یہاں سے رلیو ہوئیں تو اسامی خالی ہوگئی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ایک لمبے عرصہ سے مستقل وائس چانسلر سے محروم چلی آ رہی ہے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر علی۔زیدی جب ریٹائر ہوئے تو اس وقت اضافی چارج اس وقت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عدنان کو دے دیا گیا وہ مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوئے تو اس یونیورسٹی کی ڈین آف سائنس و پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ کو اس عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا وہ وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز میں خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر شپ کے لیے گے منتخب کر لیا گیا ان کے وہاں چارج سنبھالنے کے لیے جانا تھا تو چارج چھوڑنے سے یہ اسامی ایک مرتبہ پھر خالی ہوگئی جو 22 اکتوبر سے خالی پڑی تھی کل اس عہدے کا اضافی چارج ڈاکٹر محمد علی شاہ جو پنجاب یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ہیں کو سونپ دیا گیا