2024 HED News Latest News

ایم کیٹ/ای کیٹ کی تیاری کروانے والے اساتذہ کو تاحال اعزازیہ نہیں ملا ۔اخر کیوں

نوے سرکاری کالجوں میں کالج اساتذہ نے ان ٹیسٹوں کی تیاری کروائی بعض پرنسپلز نے یہ معاوضہ جات ادا نہ کیے تو اساتذہ کو مجبورا اپنے حق کے حصول کی خاطر آواز اٹھانا پڑی جب یہ طے تھا کہ یہ معاوضہ جات کالج فنڈ سے ادا کیے جائیں گے تو پرنسپلز انہیں ادا کرنے سے گریزاں کیوں رہے اور اس انتظار میں رہے کہ حکام دوبارہ کہیں تو دیں گے ورنہ خاموش رہیں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ نوے کالجز میں اس مرتبہ میڈیکل ڈینٹل اور انجینئرنگ کے ٹیسٹوں کی تیاری بلا معاوضہ کروائی جائے گی اس مقصد کے حصول کی خاطر اساتذہ کی لسٹ جاری کی گئی جن کو یہ ڈیوٹی تفویض کی گئی ساتھ ہی اس نوٹیفکیشن میں اعزازیہ کی رقم طے کر کے یہ واضح کر دیا گیا کہ یہ رقم اساتذہ کو کالج فنڈز میں سے ادا کی جائے گی کچھ سمجھ دار پرنسپلز نے تو یہ رقم فی الفور ادا کر دی مگر بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے یہ رقم تاحال ادا نہیں کی جب اساتذہ نے پرنسپلز سے ادائیگی کا تقاضا کیا تو وہ لیت و لعل کرتے رہے اور کچھ نہ یہ کہہ دیا کہ انہیں دوبارہ حکمنامہ نہیں آیا اساتذہ نے اس کے خلاف زبانی آواز اٹھائی اور درخواستیں دیں کچھ نے ایسوسی ایشن کو مداخلت کرنے کو کہا اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کو انہیں ریمائنڈر بجھوانے کو کہا اب یہ تقاضا پورا کر دیا گیا ہے تو یہ پرنسپلز فی الفور اس اعزازیہ کے چیک جاری کریں

یہ کام انیس نومبر تک ہر صورت سر انجام پا جانا چاہیے

Related posts

بعض نکات پر اصولی اتفاق بعض پر آئندہ غور ۔۔ایجنڈے پر پیپلا اور سیکرٹری کی میٹنگ

Ittehad

کرونا کے سبب پروفیسر اکبر علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے

Ittehad

ملتان:جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا

Ittehad

Leave a Comment