2024 Latest News Press Releases

جہلم۔۔۔ رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان چوہدری عاشق حسین مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہوگئے

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے سٹاف نے ایک پر وقار الوداعی منعقد کی گئی جس میں کالج سٹاف ممبران کے علاؤہ دوسرے کالجز کے اساتذہ ،ریٹائرڈ پروفیسرز سابقہ پرنسپلز اور عمائدین جہلم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی مقررین نے ان کے ساتھ اپنے تعلق کے ساتھ ساتھ ان کی علم دوستی ،انسان دوستی تعلیم کے ان کی گراں قدر خدمات اور ان کی کالج کی ترقی اور سربلندی کے لیے کاوشوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا اور انہیں سراہا

پروفیسر عاشق حسین نے درس وتدریس کے سفر کا آغاز 1994 میں بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ سرائے عالمگیر سے کیا 1999 میں پبلک سروس سے لیکچرر سلیکشن کے بعد گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں تعینات ہوئے اور پچیس سال یہاں علمی خدمات کی انجام دہی کے بعد یہاں سے ہی 6 نومبر 2024 کو ریٹائر ہوئے

جہلم ( نمائندہ خصوصی )اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے شعبہ اردو ادب کے مایہ ناز استاد پروفیسر چوہدری عاشق حسین مدت ملازمت مکمل کرکے چھ نومبر 2024 کو سرکاری ذمہ داریوں سے فارغ ہوگئے حسب روایت اسی دن کالج کے ساتھیوں نے ایک پروقار الوداعی تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں کالج سٹاف کے علاؤہ شہر کے دوسرے کالجوں کے اساتذہ کرام ۔ان سے فیض پانے والے شاگردان رشید اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس تقریب میں شریک اساتذہ اور دیگر معززین نے ان کی شخصیت کی مختلف جہتوں پر اظہار خیال کیا سامعین کے سامنے بہت سے ایسے پہلو بھی لائے گئے جو اس سارے عرصے میں مخفی رہے خود انہوں نے بھی اپنی تقریر میں اپنی زندگی کے مختلف ادوار کے ایسے پہلوؤں کی نقاب کشائی کی جن نامور شخصیات نے شرکت فرمائی ان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جہلم مرزا نثار بیگ ،ڈاکٹر محمود احمد چوہدری ۔سابق پرنسپل رہٹائرڈ پروفیسر ملک پرویز اقبال اعوان ،حاجی راجہ جاوید ناصر۔ڈاکٹر رفیق القمر،پرنسپل ریٹائرڈ محمد ایوب،پرنسپل ریٹائرڈ چوہدری نذیر،موجودہ پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم ڈاکٹر شاہد سعید ،سابق پرنسپل محمد عارف گوندل ، معروف سماجی و سیاسی رہنما تبسم شاھین ڈار ، عامر سلیم میر اور پروفیسر محمد سلیم خاص طور پر قابل ذکر ہیں پروفیسر چوہدری عاشق حسین کی حیات جد وجہد سے عبارت ہے آپ سات اگست 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سکول اردو بازار لاہور سے حاصل کی اور میٹرک کا امتحان امتیازی حیثیت سے 1980 میں پاس کیا اس کے بعد انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن تاریخی گورنمنٹ کالج لاہور سے مکمل کی پنجاب یونیورسٹی لاہور سے قانون کی ڈگری مکمل کی یہاں سے ہی ایم اے ایجوکیشن ادارہ تعلیم و تالیف IER پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری لی پنجاب یونیورسٹی سے ہی ایم اے اردو اور ایم اے پنجابی پرائیویٹ طالب علم کی حیثیت ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کیں1994 میں بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ سکول ایجوکیشن جوائن کیا پھر 1999 میں پبلک سروس کمیشن سے مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں لیکچرر اردو تعینات ہوئے 1995 میں فترقی پاکر اسسٹنٹ پروفیسر بنے اور اسی ادارے میں خدمات سر انجام دینے کے بعد چھ نومبر 2024 کو مدت ملازمت کی تکمیل پر حسب دستور ریٹائر ہوگئے روشن خیالی کی بنا پر روز اول سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور سارے دور ملازمت اس کے لیے کام کیا

Related posts

  گریڈ بیس میں ترقی پانے کے بعد دوبارہ ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

  ترقی پانے والے لیکچررز بھی آج سے جوائن کریں ۔۔نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا

Ittehad

ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین سنیارٹی نمبر 39 تک ترقی پا گئیں ۔۔ تمام گریڈ 19 کی پرموٹی ہیں

Ittehad

Leave a Comment