2024 Latest News Press Releases

صدر پیپلا نے مری روڑ راولپنڈی کے شرمناک واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوئری کا مطالبہ کر دیا

خواتین کو ہراساں کر کے ان سے انٹرنیٹ ڈیوائس منگوانے اپنے ساتھ غیر متعلقہ افراد کو گرلز کیمپس لے جانے اور انہیں چائے اور من پسند کھانے منگوا کر دوستوں کو کھلانے ماورائے اخلاق فقرے بازی اور تحفیر آمیز رویہ اپنانے جیسے الزامات ہیں ڈویژنل صدر اور مرکزی صدر پیپلا نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو خطوط بجھوائے ہیں جس کی مذکورہ ڈپٹی سیکرٹری جواد ملک کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کالج اساتذہ نے اس وقت ہائر ایجوکیشن میں براجمان ساری ٹیم کو ہی نفسیاتی مریض قرار دیا ہے جو وقتاً فوقتاً پچھلے چھ ماہ سے پرنسپل اور سینئر اساتذہ کو تخقیر آمیز رویہ اپنائے ہوئے اور ساری ٹیم کو ہٹائے جانے کی خواہش رکھتے ہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) کالج برائے خواتین مری روڑ راولپنڈی میں پیش آنے والے شرمناک واقعے کے مختلف پہلوؤں سے اب تک بخوبی واقف ہو چکے ہیں اس واقعے کی سارے کالج اساتذہ سوشل میڈیا پر پرزور مذمت ہو رہی ہیں اور سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اورمطالبہ کیا جا رہا ہے کہ خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے ،بد تہذیبی اور ماورائے اخلاق زبان استعمال کرنے پر کاروائی کی جائے اس پر مزید یہ کہ انہوں نے وہاں نادر شاہی احکامات جاری کیے سیر سپاٹے کے لیے آئے ہوئے ان سرکاری و غیر سرکاری شہزادوں نے گرد سے آڑی کار کو فوری دھلوانے اچھی سی چائے پلوانے اور پھر لنچ کے لیے فائیو سٹار لیور کا لنچ کا بندوبست کروانے کا حکم دینا تمام وہ جرائم ہیں جو ثابت ہیں سرکاری گاڑی پر پرائیویٹ دوستوں کے سیر سپاٹے غیر متعلقہ افراد کو گرلز کالج میں ساتھ لے جانا سرکاری ملازمت پر مامور خواتین اساتذہ سے اپنی اور ساتھیوں کی خاطر تواضع کروانا قانون کی نظر میں قابل اعتراض ہیں رولز ریگولیشن کی دھجیاں بکھیری گیں اور یہ سب ثابت ہیں صدد پیپلا متحرمہ فائزہ رعنا نے سیکرٹری تعلیم کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی بنا پر مذکورہ آفیسر جواد ملک کو عہدے سے ہٹایا جائے اور غیر جانبدارانہ انکوئری کروائی جائے اور جرائم ثابت ہونے پر سزا دی جائے اپنے وڈیو پیغام میں صدر پیپلا نے کہا ہے کہ انرلمنث کے ایشو پر پرنسپلز کو بد زبانی اور تخقیر کا نشانہ بنایا گیا اعلی حکام کے علم میں لایا گیا مگر کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی سوشل
میڈیا ایکٹوسٹ اساتذہ کے خیال میں ساری ٹیم ذہنی مریض ہیں سب کی چھٹی ہونی چاہیے

Related posts

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

سرکاری کالجز کو بدنام کرنے کی مہم ۔۔گوجرہ میں اغوا ہونے والی خاتون لیکچرر نہیں

Ittehad

پریذائیڈنگ افسر اور عملے کی حفاظت الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی ذمہ داری تھی جو پوری نہیں کی گئی

Ittehad

Leave a Comment