2024 Latest News Press Releases

لاہور شہر میں ایک دن میں تین طالبات کی بے حرمتی کے تین واقعات

خاتون وزیر اعلی کی پنجاب حکومت غیر جانبدارنہ تحقیقات کروانے کی بجائے احتجاج کو مارنے پیٹنے اور معاملات کو دبانے میں لگی پے

عوامی جذبات یہ ہیں کہ ملزمان کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ حکامتی اہلکار پرائیویٹ ادارے کا نام چھپانے چوکیدار کا نام صیغہ زار میں رکھنے اور احتجاج کرنے والوں کو دبانے پر ساری توانائیاں صرف کر رہی ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تعلیمی سال 2024 کا آج سیاہ ترین دن تھا شہر کے نامور تعلیمی اداروں میں تین نہایت شرمناک واقعات پیش آئے پہلا واقعہ پنجاب کالج گلبرگ میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ کو کالج کے چوکیدار نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا طلبہ و طالبات نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا حکومت نے تاحال میڈیا پر پنجاب کاج کا نام میڈیا پر آنے نہیں دیا ملزم چوکیدار کا نام خفیہ رکھا گیا ہے مالکان کالج کی انتظامیہ کے خلاف کوئی اقدام سامنے نہیں آیا سوائے کہ اس ادارے کی رجسٹریشن کی معطلی کے دوسرا واقعہ لاہور یونیورسٹی برائے خواتین لاہور کی ہے جہاں طالبات نے مرد سٹاف کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے خلاف ایک بڑا احتجاج کیا تیسرا واقعہ پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ پنجاب کے ہوسٹل میں پیش آیا نامعلوم بلیک مارکیٹر کے ہاتھوں تنگ ایک طالبہ نے خود کشی کر لی حکومت بجائے اس کے ان کے ذمے داران کے خلاف تحقیقات کروا کر سزائیں دیتی اور اس کے آئندہ وقوع پذیر نہ ہونے کے اقدامات کرتی اس کی بجائے واقعات کو دبانے پر لگی ہے کیا یہ مجرمانہ فعل نہیں؟

Related posts

سلیکشن کے بعد بہتر خواتین لیکچررز ریاضی کی مختلف کالجوں میں تعیناتی

Ittehad

ریٹائرمنٹ کے قریب سرکاری ملازمین سخت پریشان

Ittehad

ساہیوال۔پروفیسر محمد انجم رشید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment