2024 HED News Latest News

نئے رولز کے تحت لیو انکیشمنٹ نہ لینے والوں کے کیسز فوری بھجوائیں اور تکمیل کا سرٹیفیکیٹ بھی دیں

ڈویژنل ڈائریکٹر ز کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کی ہدایت آج یعنی 6 اگست کو ڈپٹی سیکرٹری بجٹ کے سامنے زوم میٹنگ میں پیش ہو کر یقین دہانی کروائیں گے کہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد ہو گیا ہے

حکومت دراصل یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ نئے لیو انکیشمنٹ رولز ہی رہیں گے ان کی واپسی کی امید چھوڑ کر انہیں تسلیم کر لیں اور جو دیا جا رہا ہے اسے لے لیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے چند روز قبل ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ایک لیٹر لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی ہے کہ یہ اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنے والے پرنسپلز و ڈپٹی ڈائریکٹرز حضرات سے معلوم کریں کہ ختم ہونے والے مالی سال دو ہزار تئیس ۔چوبیس کے دوران ریٹائر ہونے والے خواتین وحضرات میں سے بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے تاحال لیو انکیشمنٹ نہیں لی پرنسپلز سے کہیں کہ ان کے کیسز بجھوا کر اس امر کا سرٹیفیکیٹ دیں کہ سو فیصد کیسز سبمٹ ہو گئے ہیں اور اس ضمن میں ڈپٹی سیکرٹری بجٹ ڈائریکٹرز کی ایک زوم میٹنگ لیں گے اور ان کی زبانی اس کی یقین دہانی لیں گے دراصل یہ گذشتہ برس ریٹائر ہونے والے خواتین و حضرات اس غلط فہمی میں بیٹھے رہے اور اپلائی نہیں کیا کہ شائد یہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا جائے گا کہ آگیگا کی قیادت کو موجودہ وزیر اعلی پنجاب نے یقین دہانی کروائی تھی کہ یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ یہ واپس لے لیا جائے گا اور انہوں نے اس پر اعتبار کرتے ہوئے یہ وڈیو بیان جاری کیا تھا کہ پاکستان اس خاتون سے معتبر کوئی ہو ہی نہیں سکتا لہذا یہ ہو جائے گا اب ان کی حکومت ایسے لیٹر جاری کروا کر یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ وہ واپس نہیں ہونا جو ملتا ہے وہ لینا ہوگا البتہ وہ وثوق سے وڈیو بیان جاری کرنے والے رہنما شرمندگی سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں

Related posts

وائس چانسلرزاجلاس میں میڈیکل سٹوڈنٹس کاامتحان لینے کا فیصلہ،داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز

Ittehad

کل بروز جمعہ اساتذہ و طلبہ مری روڈ پر ٹریفک روک کر احتجاج کریں گے

Ittehad

اناسی کالج اساتذہ کی گریڈ بیس میں ترقی کا نوٹیفیکیشن ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکباد 

Ittehad

Leave a Comment