2024 Latest News Press Releases

پیپلا کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات میں پوسٹنگ ،ٹرانسفر اور ریشنلائزیشن زیر بحث ائے

لاہور ۔۔نمائیندہ خصوصی ۔۔مادام فائزہ رعنا کی زیر قیادت ایک وفد نے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعظم سے ملاقات ہوئی ملاقات میں پیپلا لاہور ڈویژن کے صدد حسن رشید اور ایگزیکٹو ممبر پیپلا پروفیسر طارق بلوچ بھی شریک ہوئے آدھ گھنٹے کی اس ملاقات میں جو ہوا وہ گفتگو کی شروعات ہے جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ ابھی کچھ بھی نہیں ہو رہا خالی سیٹوں پر پوسٹنگ ٹرانسفر کرتے وقت ضرورت کو مدنظر رکھا جائے گا ابھی خد و خال واضح نہیں جمعہ یا ہفتے کو پھر ملاقات ہوگی جس میں دونوں اطراف سے نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ ہوگا ابھی اعلی حکام کے اذہان میں چار درجاتی فارموے کے بارے میں بعض چیزیں واضح نہیں البتہ ایک مرتبہ پھر ٹرانسفر پالیسی بنا کر کیبنٹ ڈویژن کو بجھوا دی گئی ہے اپ گریڈیشن ،ڈاون گریڈیشن اور کنوٹشن کر کے ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا پہلے پرموٹ ہونے والے ایڈجسٹ ہوں گے اور بعد میں ٹرانسفرز کھولی جائیں گی ڈیپارٹمنٹ میں نئے آنے والے افسران کو چار درجاتی فارمولے بارے یہ امیج دیا گیا ہے کہ ماضی میں اس پر عمل درآمد درست نہیں ہوا اسے درست کرنے کی ضرورت ہے یہ تاثر ان کے ساتھ گفتگو میں سامنے آیا آئندہ ملاقات میں پیپلا اپنا نکتہ نظر دے گی یہ وعدہ کیا گیا کہ کچھ بھی مخفی رکھ کے نہیں کیا جائے گا اس ملاقات کے بعد کچھ عناصر کی جانب سے پھیلائی گئی افواہیں دم توڑ گئیں ہیں

Related posts

بی اے،بی ایس سی،ایسوسی ایٹ ڈگری پہلا ان لائن امتحان اساتذہ و والدین مدد کریں

Ittehad

غیر مستعد سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کا عمل تیز

Ittehad

پی پی ایل کی مرکزی ایگزیکٹو کا آخری اجلاس، 9رکنی الیکشن کمیشن کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment