2024 Latest News Press Releases

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان وقار حسین گادھی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے

انہوں نے تقریباً تیس برس محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خدمت کی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مایہ ناز شخصیت ہیں 9 اکتوبر 1994 میں بحثیت لیکچرر فارسی سروس کی شروعات کی

نوبہ ٹیک سنگھ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور گورنمنٹ ایم ڈی کالج نوبہ ٹیک سنگھ کے وائس پرنسپل پروفیسر وقار حسین گادھی مدت ملازمت مکمل کرکے 29 جون 2024 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے گادھی صاحب تیس جون 1964 کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے ایم اے فارسی کرنے کے بعد 9 اکتوبر 1994 کو بطور لیکچرر فارسی محکمہ ہائر ایجوکیشن سے وابستہ ہوئے بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پا کر 11 دسمبر 2010 کو جوائن کیا 23 مارچ 2018 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پرشین کے عہدے پر ترقی پائی ملازمت کے آغاز سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہو گئے ہمیشہ اس پلیٹ فارم سے اساتذہ کے حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں میں ہراول دستے میں نظر آئے بہت جلد انہوں نے پارٹی میں ایک نمایاں حیثیت حاصل کر لی کئی مرتبہ پیپلا کے انتخابات میں حصہ لیا اور کئی عہدوں پر فائز رہے کالج سٹاف میں سینئر ہونے کی بنا پر انہیں وائس پرنسپل کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور سروس کا آخری حصے میں تعلیم و تدریس کے ساتھ انتظامی خدمات بھی سر انجام دیں اور کالج کو ضلع اور ڈویژن کے اداروں میں نمایاں حیثیت دلوانے میں اہم رول ادا کیا ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ریٹائرمنٹ کے روز مقامی ساتھیوں اور کالج کے سٹاف نے ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا جس میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر ملا خاں حیدری جھنگ سے تشریف لائے اتحاد اساتذہ پاکستان کے سبھی ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اسی طرح خوش و خرم توانا و صحت مند رکھے اور عمر خضر عطا فرمائے امین

Related posts

 پنڈی کالجز کی خواتین لیکچررز اور چند ڈیفرڈ میل کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی ہو گئی ۔ بقیہ ترقیوں کی صورتحال

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے ڈپٹی سیکرٹری خرم بشیر گئے اسد عباس مگسی ا گئے

Ittehad

  دو سٹیپ ٹائم سکیل بھی دیا جا سکتا ہے اگر۔۔۔محکمہ خزانہ پنجاب کی وضاحت 

Ittehad

Leave a Comment