2024 Latest News Press Releases

پرموشن کیسز میں اکتیس مئی تک جوائن نہ کرنے والوں کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوتا

اکتیس مئی کے بعد اگلے گریڈ میں پرموٹ ہونے والے ضلعی اکاؤنٹ آفیس کو ایک درخواست دیں گے کہ پے روین رول نمبر 10.3 سن 1977 کے تخت ان کی پے ری فیکسیشن یکم دسمبر کے بعد کی جائے یوں ایک انکریمنٹ پچھلے گریڈ اور ایک پری میچور انکریمنٹ اگلے گریڈ کی مل جائے گی اور کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا اس طرح کی باتیں سوشل میڈیا پر دوسروں کو پریشان کر کے اپنی سیاست چمکانے کے لیے کی جا رہی ہیں دوست بلکل پریشان نہ ہوں

لاہور ۔ خصوصی رپورٹ ۔۔اکتیس مئی تک جوائن نہ کر سکنے کی صورت میں ایک انکریمنٹ کا نقصان ہو جائے اور ساری سروس آپ مالی لحاظ سے پیچھے رہ جائیں گے کچھ دوست نما دشمن حلقے اس طرح کی باتیں پھیلا کر پریشان کر رہے ہیں اور اس پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں آپ دوستوں کی وضاحت کے لیے عرض ہے کہ ایسا بلکل بھی نہیں ایسا صرف ڈائریکٹ سلیکشن یا ابتدائی سروس والوں کے کیس میں ہوتا ہے کہ اگر کسی سال میں آپ کی سروس یکم دسمبر کو چھ ماہ سے کم ہے تو انکریمنٹ نہیں لگتی پرموشن کیسز میں ایسا نہیں جوائن کرنے کے ساتھ ہی آپ جب جوائننگ رپورٹ اکاؤنٹ آفیس بھجوائیں تو ساتھ ہی ایک درخواست دیں کہ 1977 کے پے روین رول 10.3 کے حوالے سے میری تنخواہ کی ری فیکسیشن یکم دسمبر کی انکریمنٹ لگا کے کی جائے یوں آپ کو ایک انکریمنٹ پچھلے گریڈ کی مل جائے گی اور ایک اگلے گریڈ کی پری میچور انکریمنٹ حاصل ہو جائے گی لہذا پریشان بلکل بھی نہ ہوں جب چاہیے جوائن کریں کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پرنسپل کے لیے اہلیت کا طریقہ کار تبدیل کر دیا

Ittehad

اٹھارہ کالجوں کی خود مختاری کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

کامرس کالجز کو جنرل کالجز میں ضم کرنے کا فیصلہ تبدیل ،27جون نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

Ittehad

Leave a Comment