لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کی خالی آسامی کا ایڈیشنل چارج سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری فرخ نوید کے سپرد کر دیا گیا ہے یوں ساؤتھ پنجاب کے رکے ہوئے کئی کام اب ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے