2024 Latest News Obituary

پروفیسر جاوید باجوہ،چوہدری منیر ،چوہدری انور اور محترمہ عطیہ ممتاز وفات پا گئے

گوجرانولہ ۔۔سابق پرنسپل اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور جاوید احمد باجوہ انتقال کر گئے

گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے سابق انچارج پرنسپل پروفیسر جاوید احمد باجوہ 28 اپریل 2024 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے ان کی عمر تقریباً 66 برس تھی اور وہ  ریٹائرمنٹ کے بعد آبائی شہر گوجرانولہ میں رہ رہے تھے انہوں نے تدریسی سفر کی شروعات سیالکوٹ کے مختلف کالجوں سے کی بعد ازاں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانولہ ا گئے اور وہاں بطور صدر شعبہ انگریزی خدمات سر انجام دیں پھر صوبائی دارالحکومت لاہور ٹرانسفر کروائی تو انہیں گورنمنٹ شالیمار کالج باغبانپورہ تعینات کیا گیا وہاں سے تبادلہ کروا کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور ا گئے پروفیسر طلعت ڈار کی ریٹائرمنٹ پر سینئر موسٹ ہونے کی بنا پر قائم مقام پرنسپل کا چارج دیا گیا جو کم وبیش ایک سال پر محیط ہے جناب لطیف عثمانی کے بطور مستقل پرنسپل جوائن کرنے پر بطور پروفیسر آف انگریزی خدمات دینا شروع کر دیں 2017 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے اور واپس آبائی شہر چلے گئے آپ ایک شریف النفس اور اعلی ظرف رکھنے والی شخصیت تھے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

شیخوپورہ ۔۔پروفیسر چوہدری منیر احمد بھی اللہ کی رحمت میں چلے گئے

گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کے نامور ماہر طبعیات سابق صدر شعبہ علم طبیعیات پروفیسر چوہدری منیر احمد گزشتہ دنوں انتقال فرما گئے ان کی عمر تقریباً 77 برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 31 جولائی 2007 میں گورنمنٹ کالج شیخوپورہ سے ریٹائر ہوئے صحت مند زندگی بسر کر رہے تھے آخر تک تعلیمی بورڈ لاہور میں پریکٹیکل امتخان کی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ان کی ایک خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اپنی ساری سروس ایک ہی ادارے میں تدریسی خدمات سر انجام دیں دوست مذاق میں کہا کرتے کہ وہ عمر میں پاکستان سے دو ہفتے بڑے تھے یعنی وہ یکم اگست 1947 کو پیدا ہوئے مرحوم ایک شریف النفس اور اپنی ذات میں گم رہنے والے انسان تھے کبھی کوئی بہت بڑا حلقہ احباب نہیں بنایا ایک مخصوص حلقے تک دائرہ شناسائی محدود رکھا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے

لاہور۔ ہوم اکنامکس کالج کی ریٹائرڈ خانوں پروفیسر محترمہ عطیہ ممتاز وفات پا گئیں

گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلبرگ لاہور موجودہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور کی شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی سابق صدر شعبہ ایسوسی ایٹ پروفیسر عطیہ ممتاز گزشتہ دنوں انتقال فرما گئیں انہوں نے بطور ڈائریکٹر سپورٹس 25 برس تک ہوم اکنامکس کالج لاہور میں خدمات سر انجام دیں انہوں نے بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر یونیورسٹی آف دی پنجاب بھی رہیں اس کے بعد ان کی خدمات حکومت پنجاب نے لے لیں اور انہیں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس ،کلچر اور ٹورازم تعینات کر دیا اور وہ اس حثیت میں ملازمت سے ریٹائر ہوئیں وہ کنیرڈ کالج لاہور کی ریٹائرڈ پروفیسر محترمہ نوشین طاہر اور کوئین میرمہ کی ریٹائرڈ پروفیسر محترمہ روبینہ ندیم کی قریبی عزیزہ تھیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے آمین اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اساتذہ برادری سے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اپیل پے

بہاولپور ۔۔رئٹائرڈ پروفیسر چوہدری محمد انور وفات پا گئے

بہاولپور ۔۔گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور کے ریٹائرڈ پروفیسر چوہدری محمد انور 28 اپریل 2024 کو قضاء الہی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ 29 اپریل بروز سوموار صبع سات بجے جامعہ مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی اور انہیں ان کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ان کے عزیز و اقارب کے علاؤہ ریٹائرڈ و حاضر سروس پروفیسرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Related posts

کالجز فنڈز کی سٹریم لائنگ کے امکانات کیلیے جائزہ کمیٹی کا قیام ۔۔۔ لمحہ فکریہ

Ittehad

راہنما کالج اساتذہ قاضی نیاز احمد انتقال کر گئے

Ittehad

قومی اسمبلی:جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور

Ittehad

Leave a Comment