HED News

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز واپس کر دئیے گئے دو ہزار تئیس کی رپورٹ اور نیا ورکنگ پیپر درکار ہے

یہ کیسز دو فروری 2024 کو پی ایس بی ٹو میں پیش کرنے کے لیے ڈی پی آئی نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوائے تھے مگر انٹی کرپشن رپورٹ نہ آنے کے باعث وہاں پڑے رہے کیونکہ اکتیس مارچ کے بعد گذشتہ برس کی سالانہ رپورٹ ڈیو ہو جاتی ہے لہذا ان کیسز کو مندرجہ بالا ڈاکومنٹس کے لیے واپس ڈی پی آئی آفیس بجھوا دیا گیا ہے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ایک اطلاع کے مطابق گزشتہ فروری کو اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز پی آپس بی ٹو میں پیش کرنے کے لیے سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کو بجھوانے کی بجائے واپس ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو واپس بجھوا دئیے گئے ہیں وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ کیسز دو فروری 2024 کو پی ایس بی میں پیش کرنے کے لیے ایچ ای ڈی کو بھجوائے گئے اس سے پہلے اس کے ساتھ انٹی کرپشن کا این او سی سرٹیفکیٹ لگانا ہوتا ہے اس انتظار میں اکتیس مارچ ا گئی اور اکتیس مارچ کے بعد گذشتہ برس کی اے سی آر لازمی ہو جاتی ہے اب ان کیسز کو واپس ڈی پی آئی آفیس کر دیا گیا ہے کہ مطلوبہ اے سی آر اور ورکنگ پیپرز ریوائز کر کے بھجوائیں آپ ان کیسز کے لیے تمام ڈائریکٹوریٹس کو درخواست بھجوائی جائے گی کہ 2023 کی اے سی آر بھجوائیں اب اس مرحلے میں دو تین ماہ لگ سکتے ہیں

01.01.2024-Seniority-List-AP-Female-BS-18-Final

Related posts

گریڈ انیس کی لیڈی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ان لائن ٹرینگ شروع ہو گئی

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی  کےلیے منعقدہ اجلاس 30 دسمبر 2022 کے منٹس جاری

Ittehad

تیرہ پی ایچ ڈی اور دس ایم فل کالج اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاونس کا نوٹیفکیشن

Ittehad

Leave a Comment