نوٹیفکیشن کیبنٹ ڈویژن نے آج پریس ریلیز قومی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں اشاعت کے لیے جاری کیا
اسلام آباد ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ آج مورخہ 4 اپریل 2024 بروز جمعرات کیبنٹ ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پرییس ریلیز قومی اخبارات اور الیکٹرانک و دیگر میڈیا میں اشاعت کے لیے بھجوایا جائے اس کے مطابق جہاں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے ان میں بدھ 10 اپریل سے جمعہ 12اپریل تک اور جن میں چھ دن کام ہوتا ہے ان میں بدھ دس اپریل سے ہفتہ 13 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیاں ہونگی یہ نوٹیفکیشن مصدقہ ہے اور کیبنٹ ڈویژن کی ویب سائٹ پر موجود ہے