2024 HED News Latest News

سپرینٹنڈنٹ اور دیگر امتخانی سٹاف مہیا کرنا ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور چیف ایگزیکٹو افیسرز کی ذمہ داری ہے

امتخانی ڈیوٹی پر تعینات کوئی بھی افیسر اگر بغیر کسی معقول وجہ کے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوگا تو مجاز اتھارٹی پییڈا ایکٹ کے اس کے خلاف کاروائی کرئے گی

کمشنر لاہور ڈویژن جو چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں نے ایک میٹنگ جو ان کی صدارت میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن بطور کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ لاہور محمد زاہد میاں شریک ہوئے اس میٹنگ میں درج ذیل فیصلے کیے گئے ان فیصلوں کو مندرجہ ذیل متعلقہ افسران لاہور،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کو ارسال کردہ خطوط میں ہدایات کیں گئیں ان کے مطابق مذکورہ بالا افسران آئندہ بورڈ کے منعقدہ تمام امتحانات میں سپرینٹنڈنٹ اور نگران عملہ مہیا کرنے کے ذمہ دار ہونگے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔گذشتہ چند روز میں پیش آنے والے واقعات جس میں نقل کے واقعات سوشل میڈیا ۔الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں پبلش ہوئے اور چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور اور کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ لاہور کو ان میں بغیر کسی انکوائری کے ملوث کرکے عہدوں سے بر طرف کیا اور بعد ازاں حسب روایت چیرمین بورڈ کا چارج کمشنر لاہور ڈویژن کے حوالے کر دیا چارج سنبھالنے ہی کمشنر نے ایک میٹنگ بلوائی جس میں ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن محمد زاہد میاں بطور کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ لاہور شریک تھے. کمشنر نے بطور چیرمین تعلیمی بورڈ زاہد میاں کو یہ طے شدہ فیصلے اور ہدایات تمام ذمہ داران کو ارسال کرنے کو کہا ہے پروفیسر زاہد میاں نے لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع کے سکولز کے سی ای آوز اور کالجز کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہیں اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے کہ موجود نویں کے امتحان میں اگر کسی جگہ کم ہے اور آئندہ کے امتخانات میں سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے اگر کسی وجہ سے تعینات سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ یا نگران اپنی پر حاظر نہیں ہوتا تو سپرنٹنڈنٹ یااقامتی انسپکٹر پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر اپنے گورنمنٹ کے ادارے سے کسی استاد کو اپوائنٹ کریں گے اور ایسا کرتے وقت خیال رکھیں کہ وہ استاد اس سبجیکٹ کا نہ ہو جس کا پیپر ہو رہا ہے اگر مندرجہ بالا افسران کسی موضوع استاد کا تقرر نہ کر پائیں تو فوری طور پر یہ معاملہ سکول کی صورت میں متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر یا کالج کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے نوٹس میں لائیں گے اور وہ گورنمنٹ کے ادارے کے کسی استاد کو سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کی باہمی سے تعیناتی کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو وہ ڈپٹی کنٹرولر کنڈکٹ کو فوری اطلاع کریں گے جو اس استاد کی تعیناتی کا لیٹر جاری کردیں گے یا شناختی کورڈ جنریٹ کر دیں گے سنٹرز پر متعلقہ سرکاری سکول یا سرکاری کالج کے پرنسپل یا ہیڈ ماسٹرز یا ملحقہ سکول کا ہیڈ ماسٹر یا ملحقہ کالج کا پرنسپل ہی صرف اقامتی انسپکٹر کے فرائض سر انجام دے گا اگر ان ڈیوٹیز پر تعینات کوئی بھی افیسر بغیر کسی وجہ کے ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوگا تو مجاز اتھارٹی پییڈا ایکٹ کے تحت ایسے ملازم کے خلاف کاروائی کرئے گی

Related posts

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک کے رزلٹ کا اعلان موخر

Ittehad

عارضی وائس چانسلر ۔۔متنازعہ ایجنڈہ اورخاص مقاصد کے حصول کی کوشش ۔۔پنجاب یونیورسٹی کا 174واں اجلاس 

Ittehad

لاہور میں پرائیویٹ کالجز کی نئی رجسٹریشن و تجدید کے لیے چھ رکنی کمیٹی کا قیام

Ittehad

Leave a Comment