2024 HED News Latest News

پوسٹنگ /ٹرانسفر پر پابندی کا بہانہ بنا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

لاہور نمائندہ خصوصی ۔۔۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ پروفیسرز سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والوں کا ایڈجسمنٹ کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے یہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کو بلکل تیار تھا اور بائیس افراد کا تو ہو بھی گیا تھا اسے بھی واپس لے لیا گیا اعتراض یہ لگا یا گیا کہ کیونکہ پوسٹنگ ٹرانسفرز پر پابندی عائد ہے لہذا اس کی سمری بجھوا کر ا نی اجازت وزیر اعلی پنجاب سے لی جائے اور اگر اجازت مل جائے تو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے یہ ایک انوکھا فیصلہ ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ترقی کے بعد ایڈجسٹمنٹ اس زمرے میں نہیں آتی اتحاد اساتذہ پاکستان نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ حکام سے اس بارے میں مل کر اس کی وضاحت کی جائے اور جلد از جلد اسے جاری کروانے کا مطالبہ کیا جائے

Related posts

بجٹ کے خلاف ایپکا اور دیگر یونینز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی پی ایل اے

Ittehad

پرنسپلز شپ کے امیدواران کی میرٹ بارے شکایات کے ازالے کے لیے میٹنگ کل ہوگی

Ittehad

سندھ کے نئےسرکاری ملازمین کے لیے پرانے پینشن رولز کی بحالی ۔کنٹری بیوٹری پنشن رولز واپس لے لیے گئے

Ittehad

Leave a Comment