2024 Latest News Press Releases

ساہیوال ڈویژن کے پے پروٹیکشن متاثرین کی کٹوتیاں واپس ۔چینج الرٹ جاری کروا دیا گیا

اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں کی کاوشیں رنگ لائیں اوکاڑہ اور ساہیوال اضلاع کے اکاؤنٹ آفیسز نے دسمبر تنخواہیں ری فکس کر کے بڑی بڑی رقوم کاٹ لی گئی تھیں تقریبا ایک سو ریگولرائزڈ لیکچررز نے ہائیکورٹ سے ان کے خلاف حکم امتناعی حاصل کیا تھا

عمران جعفر امیدوار پپلا ساہیوال ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے دن رات کوشش کر کے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کیا مکمل ختم کروا کے دم لیں گے مرکزی رہنما شفیق بٹ کا اعلان

ساہیوال ۔ پنجاب کی نگران حکومت نے چند ماہ قبل اساتذہ دشمنی کا ایک فیصلہ کیا کہ 2013 میں ریگولرائزڈ لیکچررز کی پروٹیکٹ پے کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا تھا اور بعض جگہوں پر پے ری فکس نہیں کیا گیا تھا اس پر عمل کیا جائے دو ماہ قبل ایسا کرتے ہوئے سینکڑوں اساتذہ کی کٹوتیاں کر کے تنخواہیں کم کر دیں عمران جعفر امیدوار برائے صدارت ساہیوال ڈویژن نے اپنے ڈویژن کے متاثرین کو اکھٹا کیا ہائی کورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کیا اور حکم امتناعی حاصل کیا مگر اوکاڑہ اور ساہیوال کے اکاؤنٹ آفس کے ذمہ دار اس پر عمل درآمد میں لیے ولعل سے کام لے رہے تھے عمران جعفر اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ شفیق بٹ اور دیگر ساتھیوں نے دھرنا دیا اور انہیں مجبور کیا کہ تنخوائیں بحال کر کے چیلنج الرٹ جاری کریں جس میں کامیابی ہوئی اور یہ جاری ہوگیا اس کے نمونے پنجاب کے دیگر اضلاع میں بجھوانے گئے ہیں تاکہ ہر جگہ یہ عمل دوہرایا جا سکے ساتھی پر عزم ہیں کہ اسے مکمل ختم کروایا جائے گاکمیٹی میں پروفیسر عمران کمیانہ، احمد شاہ، راؤ افضل، جواد بخاری، شفیق بٹ، بلال باجوہ،عابد رضاشیخ، پروفیسر نواز اور مظہر جاوید شامل تھے. پوری ٹیم رات دس بجے تک اکاؤنٹ آفس میں موجود رہ کر چینج کے عمل میں شامل رہی. اوکاڑہ میں راؤ افضل پہلے ہی چینج کروا چکے تھے جبکہ پاکپتن میں جواد بخاری پہلے ہی اپنی ٹیم کیساتھ پاکپتن میں یہ عمل رکوا چکے تھے. ساہیوال ڈویژن میں چورانوے لوگ پٹیشن کا حصہ تھے. جنہوں نے یہ ابتدائی کامیابی حاصل کی.

Related posts

محکمہ صحت پنڈی نے کوویڈ کی بنا پر تین خواتین کالجز کو دس روز کے لیے بند کر دیا

Ittehad

حکومت پنجاب نے لین دین کے لیے پندرہ بینکوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

پینشنرز کے لیے خوش خبری۔۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں سہولت مرکز کا قیام

Ittehad

Leave a Comment