سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کا چیف سیکریٹری پنجاب کے نام خط میں ہر ایک کو ٹریننگ کروانے اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت
اسلام آباد۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر سید آصف حسین نے چیف سیکریٹری پنجاب کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے تمام اگزیکٹو اتھارٹیز آئین کے تحت الیکشن کمیشن سے تعاون کی پابند ہیں دس لاکھ صوبائی اور وفاقی ملازمین کی اس مقصد کے لیے مستعار لی گئی ہیں اور پریذائیڈنگ و اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی دو روزہ ٹریننگ اجکل جاری ہے جو یکم فروری کو مکمل ہو جائے گی تاہم پتہ چلا ہے کہ پنجاب کے 8.5 فیصد سرکاری ملازمین اس ٹریننگ کے لیے غیر حاضر رہ رہے ہیں اس پر الیکشن کمیشن نے سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی ٹریننگ کو مس کرنے کی اجازت نہیں مرتکب افراد کے خلاف الیکشن کے سیکشن 55 کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ شیڈول ٹریننگ میں شرکت ممکن بنائی جائے