2023 Latest News Press Releases

رات کے پچھلے پہر دھرنے  میں شریک سوئے ہوئے ایک سو دو افراد گرفتار کر لیے

تھانہ  اسلام پورہ میں دو ایف آئی آرز درج کی گئیں ایک میں 53 اور دوسری میں 49 افراد کے نام درج ہیں مقدمہ بنانے کے لیے جھوٹی دفعات کا سہارا لیا گیا پولیس سے مار پیٹ کرنے دنڈے لہرانے اور چھینا جھپٹی کسی دفعات لگائی گئی ہیں 

دونوں ایف ائی ارز میں طارق کلیم کا نام تو نہیں مگر صدر تحریک اساتذہ حنیف عباسی سے ٹیلی فون پر بتایا کہ انہیں  تھانہ آر اے بازار میں رکھا گیا تھا نہ اسلام نے ایک اخباری نمائندے کوایف آئی آر کی کاپی تو دے دی اتحاد اساتذہ کے رہنماوں  نے  ملنے کی اجازت مانگی تو اسے رد کر دیا گیا

لاہور۔۔۔ دو دن تک آگیگا کے زیر اہتمام دھرنے میں سرکاری ملازمین کا جوش۔و خروش دیکھ کر گورنمنٹ بوکھلا گئی ایک پلاننگ کے تخت رات تقریبا ۔پونے دو بجے جب پولیس کے مسلع سپاہیوں نے سوئے ہوئے مظاہرین پر دھاوا بول دیا دھرنے میں شریک  ایک سودو سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا انکا ذاتی سامان اور دھرنے کا۔سارا سامان قبضہ کر لیاان کے خلاف دو ایف آئی آرز درج کر  دی گئیں ایک میں53 اور دوسری میں 49 کےنام درج ہیں مقدمے میں جھوٹی دفعات لگائی گئیں ہیں دونوں میں طارق کلیم کانام تو  نہیں مگر ان کی تحریک کے صدر حنیف عباسی نے ٹیلی فون پر بتایا کہ ان کی ملاقات ہؤئی ہے اور وہ آر اے بازار تھانے کی حوالات میں بند ہیں 

Related posts

پی پی ایل اے کی مرکزی ایگزیکٹو اور محکمہ ہائر ایجوکیشن میں کامیاب مذاکرات

Ittehad

پروفیسر فرخ زہرا گیلانی انتقال کرگئیں

Ittehad

تیس مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو ترقی دیکر پروفیسر بنا دیا گیا چارکے کیسز ڈیفرڈ ،دو کے سپر سیڈڈ

Ittehad

Leave a Comment