2023 Latest News Press Releases

کل سے سارے پنجاب میں سنٹرل مارکنگ اور پریکٹیکلز کے امتحانات کا بھی بائیکاٹ 

مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہو گئے لیکن تا حال  اتفاق رائے نہیں ہو سکا قائدین کا  خیال ہے کہ بھر دھرنا ہی مذاکرات کو نتیجہ خیز بنا سکتا ہے حکام نے طے کر رکھا ہے کہ ایک آدھ مطالبے کو ہی تسلیم کرنا ہے کچھ پر وعدہ ہی کرنا ہے یا کمیٹی ہی بنانا ہے جبکہ مذاکراتی ٹیم پر ایسا نہ کرنے کا دباؤ ہے

وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے تو ہم اپنی وضع کو کیوں بدلیں کے مصداق کالج اساتذہ کی تمام تنظیموں کا اتفاق کل سے ہرقسم کی اکیڈمک ایکٹویٹی بند ،، کل  دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان آخری معرکہ ہوگا بعد میں پچھتاوے سے بہتر ہےکہ آج کی موسمی سختی برداشت کر لیں قائدین کی اپنے اپنے لیڈر کے ممبران سے اپیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) سرکاری  ملازمین کے الائنس اور حکومتی حکام کے درمیان مذاکرات تو ہوئے ہیں مگرنتیجہ خیز نہیں ہو پاتے حکومتی حلقوں نے ایک آدھ مطالبے پر آڑی ہوئی ہے کہ بس یہی تسلیم کرنا ہے باقیوں پر وعدہ کر کے ٹالنا ہے یا غور و حوض کمیٹی  بنا کر موخر کرنا ہے لیکن کیونکہ کافی تنظیمیں شامل ہیں ان سب کا قائدین پر پریشر ہے کہ اتنے کم پر راضی نہیں ہونا لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجتماع ۔میں وسعت لائی جائے اور حکومت کو پریشرائز کرنے والے حربے آزمائے جائیں کالج اساتذہ کی تمام تنظیموں نے اتفاق رائے سے اعلان کیا ہے کہ کل سے پنجاب کے تمام بورڈوں میں جاری سنٹرل مارکنگ اور عملی امتحانات کو روک دیا جائے  دفاتر کی تالا بندی اور بی ایس کالجز میں تدریسی کلاسز کا بائکاٹ پہلے سے جاری ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے فیصلے کے مطابق آج فیصلہ باد ڈویژن اور ملتان ڈویژن کی باری تھی چنانچہ فیصل آباد ڈویژن سے ایک فلائنگ کوچ ڈیڑھ درجن سے زائد خواتین وحضرات پروفیسرز کو لے کر شرکت کے لیے پہنچےچس میں خواتین شامل تھیں ان کی قیادت ڈویژنل سیکرٹری پپلا محترمہ شگفتہ رانا کر رہی تھیں میانوالی سے ایک وفد ڈویژنل نائب صدر حیات اللہ ملک کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ملتان سے ضلعی صدر اتحاد اساتذہ پروفیسر ساجد صدیقی کی سربراہی میں ایک وفد دھرنے میں شریک ہوا لاہور سے اتحاد اساتذہ کے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ چوہدری نائب صدر پپلا محترمہ فائزہ رعنا  جنرل سیکرٹری اتحاد اساتذہ ڈاکٹر طارق بلوچ ،نائب صدر اتحاد محبوب عارف ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پروفیسر حسن رشید ،نائب صدر پپلا لاہور ڈویژن محترمہ امینہ سعدیہ اور خاتون رہنما محترمہ خزینہ الماس ہمہ وقت صبع و ،شام دھرنے میں موجود ہوتے ہیں اج بہت سے کالجز سے درجہ چہارم کارکنان دھرنے میں شریک ہوئے جن میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ٹھوکر  نیاز بیگ نمایاں ہیں

Related posts

جی پی فنڈ کا سالانہ منافع 12فیصد

Ittehad

بائیو میٹرک تصدیق پینشنرز کیلیے لازم ۔ائندہ وصولی صرف ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے ذریعے

Ittehad

عیدالاضحی کے سبب اس ماہ بھی ماہانہ تنخواہ ایڈوانس

Ittehad

Leave a Comment