بہاولنگر (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج۔ڈاہرنوالہ ضلع بہاولنگر کے پرنسپل عدیل مالک چیمہ کا یہ قدم قابل تعریف ہے کہ انہوں نے کالج کے ذہین ہونہار طارلب علموں کو آیندہ کے طالب علموں کے لیے مشعلِ راہ بنانے اور تعلیم میں حوصلہ پسندی کوبڑاوا دینے کی خاطر ایک دیوار افتخار بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کالج کے ایسے طالب علموں کی تصاویر چسپاں کی جائیں گی جو فارغ التحصیل ہونے کے بعد ملک، قوم ،والدین اور کالج کے لیے باعث فخر ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے کہ ماضی کے ایسے طالب علم اپنا وہ شعبہ جہاں وہ کام کر رہے ہیں عہدہ و حثیت جس میں وہ کام کر رہے ہیں تصاویر ۔اور وہ زمانہ و سیشن جب وہ زیر تعلیم رہے جیسے کوائف پروفیسر عدیل مالک چیمہ کو درج ذیل نمبر پر واٹس ایپ کریں