2023 Latest News Obituary

  گورنمنٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور کی سینئر لایبریرین تحسین طاہر انتقال کر گئیں

مرحومہ آج کل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور کام کر رہیں تھیں مرحومہ کی عمر تقریباً 56 برس تھی بچپن سے پولیو کے باعث ایک ٹانگ کمزور تھی  چند روز قبل گرنے سے دوسری بھی ٹوٹ گئی مگر پھیپھڑوں میں تکلیف موت کا سبب بنا

لاہور(نمائندہ خصوصی) معروف ماہر مضمون لائبریری سائنس اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اسلام پورہ لاہور کی سینئر لائبریرین محترمہ مسزتحسین طاہر مختصر علالت کےبعد اج انتقال کر گئیں مرحومہ کی عمر تقریباً 56 برس تھی ویسے پچپن سے ہی وہ پولیو کے باعث ایک ٹانگ سے محروم تھیں مگر بد قسمتی یہ ہوئی کہ ایک عزیزہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے اوکاڑہ گئی تو پھسل کر گر گیں اور دوسری ٹانگ کی ہڈی بھی فریکچر ہوگئ پلاسٹر لگایا گیا اور آرام کرنے کا مشورہ جو جاری تھا کہ اچانک انہیں ایک اور تکلیف کا احساس ہوا لاہور کے واپڈا ہسپتال میں داخل کروایا گیا منکشف ہوا کہ معاملہ  سنجھیدہ ہے علاج جاری تھا کہ وفات سے دو قبل انہوں نے کھانا پینا بند کر دیا اور پوری طرح ڈائگنوز سے قبل ہی وہ آج صبح جہاں سے کوچ کر گئیں مرحومہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پطور لائبریرین گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرانولہ سے کیا کیونکہ ان کا آبائی شہر اوکاڑہ تھا ٹرانسفر ہو کر لاہور تشریف لے آئیں اور 2003 سے 2015 تک گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ میں بھر پور انداز میں سر انجام دیں اسلام پورہ میں خواتین کا قیام عمل میں آیا تو ٹرانسفر کروا کر کے یہاں ا گیں اور عمرکا۔اخری حصہ یہاں گزارا  نئے کالج میں معیاری لائبریری منظم کرنا ایک دشوار مرحلہ تھا مگر انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا دن رات ایک کیا اور کبھی بھی اپنی جسمانی ۔معذوری کو اپنے مقصد کے حصول میں حائل نہیں ہونے دیا ای لایبریری کا قیام ان کی ان کی سرتوڑ  مخنت کا منہ بولتا ثبوت ہے مرحومہ ایک ژندہ دل،مخنتی پر۔جوش اور دوسروں کا دل جیت لینے والی۔شخصیت تھیں ان کی موت سے محکمہ کو ہونے والا خلا شاہد کبھی پر نہ ہو ان کی طالبات کے لیے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مشتہر سی ٹی آئیز کی جاب کے لیےچوبیس جون تک اپلائی کریں

Ittehad

      گورنمنٹ کالج لاہور میں  تدریسی انتظامی اور درجہ چہارم کی آسامیوں پر درخواستیں طلب 

Ittehad

دھرنہ جاری ۔مذاکرات بھی جاری۔ حکومت کے منفی ہتھکنڈے بھی ساتھ ساتھ

Ittehad

Leave a Comment