2023 Latest News Press Releases

ترقی پانے والی خواتین کی اپنے کالجز میں ایڈجسٹمنٹ اور۔کوئی فارمولا قابل قبول نہیں ،۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان 

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ہمدردانہ ایڈجسٹمنٹ کا وعدہ کر لیا ہے دیگر نے اگر گڑبھڑ کرنے کوشش کی تو احتجاج ہوگا 

وفد کل ایڈیشنل سیکرٹری سے گفت و شنید ۔کرئے گا وہ آج رخصت پر تھے ایک ہفتے تک نوٹیفیکیشن ہونے کا امکان

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو زبانی و تحریری طور پر موقف سے آگاہ کر دیا کچھ رقم بٹور مافیا گھات لگائے بیٹھا ہے ڈسلوکیشن  پروپیگنڈہ کر کے مال بنانا چاہتا ہے ان کے جھانسے میں مت آئیں 

لاہور(نمائندہ خصوصی) کافی روز سے سوشل میڈیا پر رقم بٹور مافیا کے ایما پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ  ترقی پانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر خواتین  کی سو فیصد ایڈجسٹمنٹ اپنے کالجز میں نہیں ہو گی اور انہیں ڈسلوکیٹ  ہونا پڑے گا اس پر اتحاد اساتذہ پاکستان کے سینئر اراکین اور پپلا عہدے داران کا ایک اجلاس ہوا اور فیصلہ ہوا کہ اس گروہ کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرئے گا اعلی۔حکام کے علم میں لائے گا اور کسی بھی صورت میں ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا چنانچہ  اس موقف کو ضابطہ تحریر میں لایا گیا اور ایک وفد تشکیل دیا گیا جو اس ضمن میں ملاقاتیں کرئے گا اس وفد میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے مرکزی جنرل سیکریٹری پپلا پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم اور مرکزی نائب صدر خاتون خاتون محترمہ فائزہ رعنا کے طرف سے ایک تحریر جناب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو پیش کی گئی سیکرٹری نے ہمدردانہ ایڈجسٹمنٹ کا وعدہ کیا اور ایڈیشنل سیکرٹری سے مل کر تفصیل طے کرنے کو کہا موصوف ایڈیشنل سیکرٹری آج اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھے وہاں اس دوران ایک خاتون ڈپٹی سیکرٹری اور رقم بٹور مافیا کے اراکین آ دھمکے اور ایڈجسٹمنٹ پلان بتانا شروع کر دیا جس کے مطابق لونگ سٹے والی خواتین کو ڈسلوکیٹ ہونا پڑے گا وفد کے اراکین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور واضح کیا کہ ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا اور اگر کسی نے ایڈجسٹمنٹ کے نام پر رقمیں بٹورنے کی کوشش کی تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا وفد میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر غلام مصطفیٰ پپلا کی نائب صدر محترمہ فائزہ رعنا ۔پپلا لاہور ڈویژن کے سیکریٹری ۔نشر واشاعت حسن رشید اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان ڈاکٹر طارق بلوچ شامل تھے وفد کل پھر باقی ملاقاتیں کرئے گا 

Related posts

لاہور شہر میں ایک دن میں تین طالبات کی بے حرمتی کے تین واقعات

Ittehad

  گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو میں جلسہ عطائے اسناد کا انعقاد

Ittehad

سوکس کی نو منتخب خواتین لیکچررز کو بھی دوبارہ پوسٹنگ اولیت دینے کے لیے 27 اپریل کو بلا لیا گیا

Ittehad

Leave a Comment