بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سیکنڈری سکول سالانہ پاس کرنے ولے اساتذہ کے30 بچوں اور 02 معذور طالب علموں کے لیے سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے ایسے بچوں نے سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2022 لاہور بورڈ سے پاس کیا ہو اور وہ لاہور بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم ہوں۔اور۔وہ کوئی اور وظیفہ نہ لے رہے ہوں وہ طالب علم جو سکالرشپ حاصل ۔کرنے کے خواہشمند ہوں وہ درخواست سکالرشپ اپنے ادارہ کے سربراہ/پرنسپل کی وساطت سے 26 اپریل 2023 تک بورڈ کو ارسال کر دیں معذوری کی بنیاد پر درخواست دینے والے طالب علموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سروسز ہسپتال لاہور یا ڈسٹرکٹ ہسپتال متعلقہ ضلع سے جاری شدہ معذوری کا سرٹیفیکیٹ منسلک کریں جبکہ اساتذہ کے بچوں کی بنیاد ہ پر درخواست دینے والے اپنے والد /والدہ کی ملازمت کا سرٹیفیکیٹ منسلک کریں