شیخ رشید کی کاوش سے 1998 میں راولپنڈی شہر میں آٹھ خواتین کے کالجز بنائے گئے کمشنر راولپنڈی کی سر براہی میں سلیکشن بورڈ نے اسی سے زائد خواتین لیکچررز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جنہیں کبھی ریگولرائز نہیں کیا گیا پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے سے ان کی سروسز کو ریگولر کیا گیا بعد ازاں انہیں ماضی سےاانہیں سنیارٹی بھی کورٹ سے ملی اب ایک کورٹ کے فیصلے کے ہی نتیجے میں انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی کیا جا رہا ہے سابقہ تاریخ سے ترقی کی بنا پر انہوں نے واجبات کلیم کیے ایک آرڈر کے ذریعے سولہ کروڑ اکہتر لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو تہتر روپے ان لائن اکاؤنٹ آفیس راولپنڈی کو بھجوا دئیے گئے ہیں