2023 Latest News Press Releases

  اکیڈمک ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے انتخابات میں اکیڈمک گروپ کی کامیابی

اکیڈمک گروپ کے کے انجینئر ڈاکٹر اظہر نعیم صدر جبکہ پروفیشنل گروپ کے ڈاکٹر امجد عباس مگسی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے اکیڈمک گروپ نے چودہ میں سے بارہ نشتیں جیت لیں پروفیشنل گروپ صرف دو سیٹیں  جنرل سیکریٹری اور نائب صدر آرٹس جیت پائی 

کامیاب ہونے والے تمام دوستوں کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مبارکباد 

لاہور (نمائندہ خصوصی ) اکیڈمک ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے انتخابات مکمل ہوگئے دو مضبوط گروپس اکیڈمک گروپ اور کونسل آف پروفیشنل کے درمیان بڑا کانٹے دار مقابلہ ہوا   نتائج کے   مطابق  ایگزیکٹو باڈی کی چھ اور ایگزیکٹو ممبران کی آٹھ سیٹوں پر مقابلہ ہوا ایگزیکٹو  باڈی کی چھ نشستوں میں سے چار اکیڈمک گروپ اور دو سیٹیں کونسل آف پروفیشنل کےامیدوارن  کامیاب ہوئے  تفصیل کے مطابق اکیڈمک گروپ کے ڈاکٹر محمد اظہر نعیم 490 ووٹ حاصل کر کے کامیاب  قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر تین سو ترپن ۔ووٹ حاصل کر سکے وائس پریزیڈنٹ سائنس کے لیے اکیڈمک گروپ کے  ڈاکٹر منور اقبال 457 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کی مد مقابل ڈاکٹر فرح رؤف شکوری 389 ووٹ حاصل کر سکیں  وائس پریزیڈنٹ آرٹس کی سیٹ پر۔کونسل آف پروفیشنل کے ڈاکٹر عبد المجید ندیم 461 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل اکیڈمک گروپ کے ڈاکٹر احمد بلال  378. ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے جنرل سیکریٹری کی نشست پر کونسل آف پروفیشنل کے ڈاکٹر امجد عباس مگسی پانچ سو دو ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے حریف ڈاکٹر حافظ مقید جاوید بھٹی تین سو بیالیس ووٹ لیکر ناکامیاب رہے  جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر اکیڈمک گروپ کی امیدوار ڈاکٹر ملیحہ عروس  442 ووٹ لے کر کامیاب ہو گیں جبکہ ان کے مدمقابل کونسل آف پروفیشنل کی ڈاکٹر عاشی زیشان 397  حاصل کر پائیں خازن کی نشست پر اکیڈمک گروپ کے ڈاکٹر ماجد 440 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل کونسل آف پروفیشنل کے ڈاکٹر عامر مسعود 401 ووٹ لے کر  ناکام رہے یوں ایگزیکٹو باڈی کی چار نشستیں اکیڈمک گروپ اور دو نشستوں پر کونسل آف پروفیشنل کے  امیدوار کامیاب ہوئے ایگزیکٹو ممبران کی  ساری آٹھ کی آٹھ سیٹوں پر اکیڈمک گروپ کے امیدواران کامیاب ہوئے ان میں ڈاکٹر عبد الرحمن خان نیازی ،ڈاکٹر آبرار احمد ظفر ،ڈاکٹر آمنہ شعیب ،ڈاکٹر مدثر اعظم،ڈاکٹر محمد فاروق صابر اور محمد وقار شامل ہیں  ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں پر وہی امیدوار کامیاب ہوئے جو گزشتہ برس منتخب ہوئے تھے لیکن گذشتہ برس وہ ایک ہی پینل میں تھے اور اس مرتبہ وہ مختلف پینلز سے کامیاب ہوئے

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر بطور پرنسپل قبول نہیں ۔۔کالج اساتذہ میانوالی

Ittehad

حکومت نے بچوں کے لیے ایس او پیزبنا دیے عمل کتنا ہوگا حساب نہیں رکھا

Ittehad

شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکن مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا

Ittehad

Leave a Comment