2022 Latest News Press Releases

گورڈن کالج راولپنڈی ایف سی یونیورسٹی کے حوالے کرنے کی سازش ۔۔پریسبیٹرین چرچ اور حکومت کی گٹھ جوڑ 

بیس سال بعد ایف سی کالج لاہور کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے ہم کسی بھی صورت میں گورڈن کالج کو نجی یونیورسٹی کی تحویل میں نہیں جانے دیں گے طلبہ ۔اساتڈہ۔پنڈی کے باشعور شہری اور کالج کےدیگر سرکاری ملازمین پر عزم ۔طلبہ سڑکوں پر ا گئے  گورڈن کالج کی قرار داد مذہب کی حمایت میں پنجاب کے مختلف کالجوں سے مذمتی قراردادیں مرکزی  سیکرٹری جنرل پپلا ڈاکٹر احمد ندیم   صدر پپلا سرگودھا ڈویژن حافظ رمضان  صدر پپلا فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر خورشید اعظم ۔صدر پپلا ساہیوال ڈویژن راؤ اعجاز اور صدر پپلا ڈی جی خان ڈویژن فرحان یاسر چاند کا تحریک کی حمایت کا اعلان 

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) آج گورڈن کالج راولپنڈی کے طلبا اساتذہ اور سرکاری ملازمین نے کالج کو نجی تحویل میں دئیے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرین پریس کلب راولپنڈی تک گئے اور میڈیا کو احتجاج ریکارڈ کروایا  یاد رہے گورڈن کالج راولپنڈی ان کالجوں میں شامل ہے جنہیں 1972 میں مارشل لا ریگولیشن 118 کے تحت اس وقت کے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار علی بھٹو نے قومی تحویل میں لیا چوراسی کنال گیارہ مرے پر مشتمل یہ کالج راولپنڈی کی بہترین لوکیشن پر واقع ہے اربوں روپے کی یہ جائیداد اس وقت پریسٹیرین چرچ کی ملکیت تھی مگر اب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ زمین دراصل کسی راجےکی تھی جس نے ان مشنریوں کو تعلیمی مقاصد کے استعمال کیلیے ڈونیشن دی کالج کے ملحقہ کچھ دکانیں اور رہائشی بنگلے ہیں جو عیسائیوں کے قبضے میں ہیں جھگڑا ان سے شروع ہوا کہ کہ کالج کی ہیں یا نجی ملکیت سول عدالت نے فیصلہ عیسائی قابضین کے حق میں دے دیا بعد ازیں پریسٹیرین چرچ سیالکوٹ کو جوش ا گیا انہوں نے کالج پر اپنے حق کا دعویٰ کر دیا پرنسپل اور چرچ کے درمیان ایک لمبا عرصہ مقدمہ چلا اور مشن کامیاب رہا پرنسپل نے اپیل کی مگر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فیصلہ چرچ کے حق میں برقرار رکھا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس کو ابھی سماعت کے لیے قبول نہیں کیا گیا اس دوران ایف سی یونیورسٹی کی انتظامیہ بھی سین میں شامل ہو تی ہے وہ چرچ کو راضی کر لیتے ہیں کہ وہ اسے واپس لیکر ایف سی یونیورسٹی کا سب کیمپس کھولتے ہیں اور اسے اربوں روپےکمانے والی فیکٹری میں تبدیل کرتے ہیں حکومت کا رویہ اس سارے عمل میں عوام دشمن رہا ہے وہ قانونی لڑائی میں بھی ایسا رویہ رکھے ہوئے ہے گویا درپردہ چرچ کے ساتھ ملی ہو اب صورتحال یوں ہے کہ حکومت نے یہ بھی نہیں کیا کہ فریق ثانی کو کہتی کہ مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے بلکہ اس کے برعکس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں گورڈن کالج کے وائس پرنسپل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،کالج کے ایک  لیکچرر کے،ایف سی سی یو کے رجسٹرار اور ایف سی سی یونیورسٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر مشتمل ہے جو گورڈن کالج کی زمین کی ، فرد خسرہ ،کالج کا نقشہ ،ایریا کی پیمائش سامان کی فہرستیں  کتب کی تفصیل ،درختوں کی تفصیل بجلی  کے سامان کی مکمل فہرست ٹرانسپورٹ کی تفصیل طلبا اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی مکمل تفصیل فراہم کرئے گی یوں لگتا ہے کہ یہ تیاری ہے کہ جلدی کالج کو مشنریوں کے حوالے کر دیا جائے اب راولپنڈی شہر کے مکینوں سے ایک سرکاری ادارہ چھینا جا رہا ہے جو غریبوں کو ستی تعلیم فراہم کر رہا تھا مشنری اربوں کمانے والی فیکٹری لگانے کا رہے ہیں حکومت پنجاب کا اربوں کا بوجھ ہلکا ہونے جا رہا ہے جو تعلیم پر خرچ ہو رہا تھا اس پر اساتذہ اور طلبہ سراہا احتجاج ہیں آج جلوس نکالا گیا پپلا کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سرگودھا ڈویژن کے صدر نے قراداد مذہب منظور کی ہے جبکہ پپلا فیصل آباد ڈویژن ۔پپلا ساہیوال ڈویژن اور پپلا دیرہ غازیخان ڈویژن نے تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے 

احتجاج۔        ۔۔۔۔ احتجاج۔     ۔۔۔۔۔۔۔ احتجاج

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرموشن لنکڈ ٹرینگ کے لیے دو پلین بنا رکھے ہیں   

Ittehad

برین ٹیومر۔۔پروفیسر عباس رضا بیگ کی جان لے گیا

Ittehad

کراچی یونیورسٹی! ہائر ڈگریز کیلئے انٹری ٹیسٹ کا استثنیٰ

Ittehad

Leave a Comment