آج ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈی ٹائپ فیصل آباد کی پرنسپل ڈاکٹر تبسم سلطانہ کو بد عنوانی ،بد اخلاقی اور کالج کو چلانے کی اہلیت نہ رکھنے کی بنا پر ان کے عہدے سے علیحدہ کر دیا گیا ان شکایات کی بنا پر ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد نے انکوائری کی اور انہیں ان کی الزامات میں ملوث ہونے کی تصدیق کی رپورٹ موصول ہونے پر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید کھوج پر مامور کیا ان نے بھی انکوائری کر کے ان الزامات پر مہر تصدیق ثبت کر دی درجہ چہارم اور اساتذہ سے بد سلوکیوں پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ سے کروائی گئی جس سے ان پر لگایا گیا الزام درست ثابت ہوا انکوائری افسران نے لکھا کہ ایک لاکھ چالیس ہزار جو خورد برد کیے گئے انہیں واپس سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے اور انہیں ان کے عہدے سے الگ کر دیاجائے ان رپورٹوں کی روشنی میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انہیں پرنسپل کے عہدے سے الگ کر دیا گیا