2022 HED News Latest News

سیکرٹری نجف اقبال  کی گرلز کالج گلبرگ کے بی ایس بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت 

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نجف اقبال ٹرانسفر ہوگئے انہیں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں مگر رلیو ہونے قبل انہوں نے وعدے کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور کا دورہ کیا اور وہاں نئے تعمیر ہونے والے بی ایس بلاک کا افتتاح کیا  طالبات و اساتذہ میں اس موقع پر جوش و خروش دیدنی تھا انہوں نے اس کے اظہار کے طور پر فضا میں رنگ برنگے غبارے چھوڑے  ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر عاشق حسین اور ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن جناب شہزاد منور بھی بطور مہمانان اعزاز تقریب میں موجود تھے  مہمان خصوصی جناب نجف اقبال نے  کالج کا دورہ کیا اور بہترین تدریسی ماحول  ،نظم و ضبط اور صفائی ستھرائی پر پرنسپل اور وائس پرنسپل  کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر اور وائس پرنسپل شگفتہ گلریز نے ج سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جناب نجف اقبال اور دیگر افسران کا ان کے اس منصوبے میں بر پر تعاون پر شکریہ ادا کیا 

Related posts

یونیورسٹیوں سے کالجز میں جوائن کرنے والی خواتین کی تنخواہوں کی ایڈجسٹمنٹ کے ارڈرز

Ittehad

ایجوکیشن کیلنڈر کی مطابق یکم جون سے چودہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن

Ittehad

ایک سو ستاون مردوخواتین اساتذہ کے من پسند کالجز میں تبادلے

Ittehad

Leave a Comment