2022 Latest News Press Releases

علم کی اپنے اصل مفہوم میں ترسیل بطور استاد ہمارا نصب  العین ہونا چاہیے۔۔ نیلم حسین

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام ماہر تعلیم نیلم حسین کے ساتھ فکری نشست

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام ممتاز ماہر تعلیم، لکھاری، مترجم اور استاد پروفیسر نیلم حسین کے ساتھ “یکساں قومی نصاب اور ہماری تعلیمی الجھنیں” کے عنوان پر ایک علمی و فکری نشست کا اہتمام دیال سنگھ کالج لاہور میں ہوا. تقریب کی صدارت پروفیسر محمد عارف نے کی جبکہ اتحاد اساتذہ پاکستان کی رہنما فائزہ رعنا نے میزبانی کے فرائض نبھائے.
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر نیلم حسین نے کہا کہ مجوزہ یکساں قومی نصاب طلباوطالبات خصوصاً ابتدائی جماعتوں کے طالب علموں کے ننھے ذہنوں پر بوجھ کے مترادف ہے. اس سے بجائے سیکھنے کے عمل میں بڑھوتری آنے کے رٹے کو مزید فروغ ملے گا. مزید یہ کہ متنوع ثقافتوں، تہذیبوں، مذاہب، رسوم و رواج اور بولیوں کے اس ملک میں ایسا نصاب نافذ کرنا قوم کو یک رخا بنانے کے مترادف ہو گا جو بجائے خود ایک تخریبی عمل ہے.
پروفیسر نیلم حسین نے کہا کہ بطور استاد ہمیں اپنی ذمے داریوں کو پہچاننا چاہیے اور ایسے طریقے دریافت کرنا چاہییں کہ جس سے اپنی تمام تر محدودات کے باوجود ہم اپنی آنے والی نسل تک علم کی اپنے اصل مفہوم میں ترسیل کر سکیں.

Related posts

لیو انکشمنٹ اور پنشن کا اشو ہماری رہائی سے زیادہ اہم ہے  رحمان باچوہ کا دوبارہ گرفتاری سے قبل پیغام 

Ittehad

ایچ ای ڈی ٹرانسفر پورٹل تین اکتوبر تک کھلا ہے تبادلہ کے خواہشمند اس سے قبل ٹرانسفر رولز ملاخطہ فرما لیں

Ittehad

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد حسین انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment