2022 Latest News Obituary

  نامور شاعر ڈاکٹر اعظم خاں المعروف اختر شمار آج صبع انتقال کر گئے 

ان کی نماز جنازہ گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ 75 ٹرائی کون سٹی ملتان روڈ لاہور پر ادا کی جائے گی

نامور شاعر ۔کالم نگار ۔صحافی ایف سی کالج یونیورسٹی کے شعبہ اردو ادب کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً اٹھاون برس تھی وہ کچھ عرصہ قبل تک بلکل صحت مند چاق و چوبند بھر پور رندگی بسر کر رہے تھے کہ اچانک منکشف ہوا کہ انہیں ہیپیٹائٹس سی اور علاج میں تاخیر ہو چکی ہے جگر کا نوے فیصد ناکارہ ہو چکا ہے انہیں ملتان روڈ پر واقع فاروق ہسپتال لے جایا گیا جہاں چند روز  نے آئی سی یو  زیر علاج رہے مگر رندگی نے وفا نہ کی پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان المعروف پروفیسر اختر شمار کا تعلق ملتان شہر سے تھا اور زمانہ طالب علمی سے شعر کہنا شروع ہوگئے مشہور شاعر بیدل دہلوی سے اصلاح لیتے تھے انہوں نے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ اپنے استاد بیدل دہلوی کے استاد حیدر دہلوی پر لکھا جو پروفیسر ڈاکٹر خواجہ زکریا کی زیر نگرانی مکمل کیا انہوں نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرر اردو کیا وہ کچھ عرصہ گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں پڑھاتے رہے پھر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بھی خدمات سر انجام دیں بعد ازاں سرکاری ملازمت کو خیر باد کہہ کے ایف سی کالج یونیورسٹی سے وابستہ ہو گئے جہاں انہوں نے بچوں کی تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ علم و ادب کی ترویج و ترقی کے لیے بھی کام کیا صحافیوں کے لیے اخبار بجنگ آمد کا اجراء نوے کی دھائی میں کیا جس کے وہ چیف ایڈیٹر تھے ایف سی یونیورسٹی میں آئے دن مشاعرے کرواتے رہتے تھے خوبصورت فلم کے ساتھ ساتھ وہ ایک جاذب نظر خوبصورت شخصیت تھے  ان کی نماز جنازہ آج دوپہر گیارہ بجے 75 ٹرائی کون سٹی ملتان روڈ لاہور نزد ٹھوکر نیاز بیگ  ادا کی جائے گی اتحاد اساتذہ ان کے لواحقین کے غم 

میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے 

Related posts

  آج کے سلیکشن بورڈکے اجلاس میں خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے تین سو چھیالیس کیسز زیر بحث 

Ittehad

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نےچار سو آٹھ ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کے آرڈر جاری کر دئیے

Ittehad

آخر یہ پرموشنز ہو کیوں نہیں جاتیں ۔کون ذمہ دار ہے

Ittehad

Leave a Comment