2022 HED News Latest News

  چھ تعلیمی بورڈوں کے چیرمینز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے قومی اخبارات میں ایک اشتہار دیا گیا ہے جس میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور،ڈیرہ غازی خان ۔فیصل آباد ۔گوجرانوالہ ۔ساہیوال اور سرگودھا کے سربراہان کی خالی آسامیوں پر موزوں امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اہل امیدوار پرفارما اور مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ پانچ اگست پانچ بجے تک پہنچائیں امیدواران کی کم از کم قابلیت ایم اے /ایم ایس سی یا اس کے مساوی ہونا چاہیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ کو عمر 57 برس سے کم ہونی چاہیے  امیدوار پنجاب گورنمنٹ میں یا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں انیس /بیس کے سول سرونٹ ہوں سرکاری آرگنائزیشن بشمول ہائر ایجوکیشن  کے اداروں میں انیس /بیس گریڈ کے عہدے پر فائز ہوں کم از کم آٹھ سال کا انتظامی تجربہ رکھتے ہوں دوخواست دینے کے اہل ہونگے ایسے  امیدوار جو پہلے ہی پانچ برس مستقل یا عارضی چارج پر چیرمین رہ چکے ہوں درخواست دینے کے اہل نہ ہونگے اس پوسٹ کا دورانیہ تین سال ہے یا ریٹائرمنٹ تک جو بھی پہلے ہو  جبکہ تنخواہ اور الاونسز اس کی ایک بنیادی تنخواہ اور الاونسز کے مساوی ہونگے شرائط مزید محکمہ طے کرئے گا  جو بھی خواہشمند ہوں وہ درج ذیل ویب سائٹ پر کلک کر کے پروفارما حاصل کر سکتے ہیں  

www.hed.punjab.gov.pk

Related posts

غیر ملکی طالب علموں کو امریکی حکومت کی دھمکی

Ittehad

سرگودھا ڈویژن میں  سی ٹی ایز کی چار سو آسامیوں پر بھرتی ہوگی

Ittehad

دوران سروس انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کی رقم میں اضافہ

Ittehad

Leave a Comment