2022 Latest News Obituary

راہنما کالج اساتذہ قاضی نیاز احمد انتقال کر گئے

سرگودھا ۔۔ گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا اور گورنمنٹ کالج سرگودھا کے شماریات کے ریٹائرڈ استاد پروفیسر قاضی نیاز احمد کل مورخہ تیرہ چولائی دو ہزار بائیس انتقال کر گئے مرحوم کی۔ عمر تقریباً چھیاسٹھ برس تھی اور  وہ دو ہزار سولہ میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے انہوں نے سروس کا بیشتر حصہ گورنمنٹ کالج سرگودھا ( موجودہ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں گزارہ سروس کے آخر میں انہیں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا ٹرانسفر ہو دیا گیا جہاں سے وہ بقیہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2016 میں  ریٹائر ہوئے انہوں نے اپنے تدریسی سفر کا آغاز انیس سو اسی کی دہائی کے اوائل میں بطور ایڈہاک لیکچرر شماریات کیا انہوں نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ریگولیشن کے لیے تحریک چلائی لاہور میں ایک احتجاج کے دوران انہیں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اتحاد اساتذہ کے راہنماؤں نے انہیں ضمانت پر رہائی دلوائی ایڈہاک لیکچرر کے ان زمانے کی مستقلی اور جو رعایتیں ملیں ان میں بجا طور پر قاضی نیاز کا حصہ ہے ایک عرصہ سے ذیا بیطس کے مرض سے لڑ رہے تھے گھریلو پریشانیوں نے بیماری کی پیچیدگیوں میں  اضافہ کر دیا چو ان کی موت کا سبب بنا اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے   

Related posts

پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز سے پرنسپلز کی خالی پوسٹوں پر پینل طلب

Ittehad

ارم بخآری فارغ۔ندیم محبوب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

Ittehad

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کے لیے پری پی  ایس بی بارہ اکتوبر جبکہ پی ایس بی اگلے ہفتے متوقع 

Ittehad

Leave a Comment