2022 Latest News Obituary

رہنما اتحاد اساتذہ ریٹائرڈ پروفیسر نور الحق انتقال کرگئے

رہنما اتحاد اساتذہ ۔ماہر تعلیم ۔شاعر ریٹائرڈ پروفیسر نور الحق کل رات انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً اٹھہتر پرس تھی ان کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں  گنگا سنگھ سے تھا ابتدائی تعلیم پہاولنگر  کے دیہات اور گریجویشن گورنمنٹ کالج بہاولنگر سے حاصل کی ایم اے اردو کرنے کے 1976 میں نیشنل ڈویلپمنٹ ولنٹیر پروگرام میں بھرتی ہوئے اور انہیں بطور کالج استاد تدریسی خدمات انجام دینے کا فریضہ سونپا گیا 1979 میں ان کی خدمات کو ریگوئرائز کر دیا گیا کالج سروس کا زیادہ تر حصہ انہوں نے گورنمنٹ ایف سی کالج میں گزارا ایف سی کالج 2003 میں جب ڈی نیشنلائز  کر کے چرچ کے حوالے کر دیا گیا اس وقت ایک بہت نجکاری کے خلاف ایک تحریک چلائی گئی اس میں سرگرم ہوگئے مشرف حکومت کے اقدامات کے خلاف جن سات پروفیسروں کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا ان میں پروفیسر نور الحق بھی شامل تھے چھ ماہ بعد جب بحال ہوئے تو انہیں گورنمنٹ کالج آف سائنس میں تعینات کر دیا گیا جہاں یہ کچھ ہی عرصہ خدمات سر انجام دینے کے بعد مدت ملازمت پوری ہو جانے کے بعد وہ اٹھائیس اگست 2003 کو  ریٹائر  ہوگئے وہ بائیں بازو کے حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے وہ ریٹائر منٹ کے بعد بھی لیڈز یونیورسٹی سے ایک عرصہ تک وابستہ رہے ابھی جوان تھے کہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہو گئے جس نے دوسرے اعضاء کو متاثر کرنا شروع کر دیا تقریباً تیس برس وہ ان بیماریوں سے بہادری سے لڑتے رہے کئی مرتبہ ہسپتالوں میں داخل رہے مگر ول پاور کے باعث ہر مرتبہ بیماری کو شکست دی مگر اس مرتبہ بیماری کا داؤ چل گیا اور وہ جان کی بازی ہار گئے ان کی موت کے بعد انکے اہل خانہ کے فیصلے کے مطابق ان کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں بہاول نگر لے جایا گیا جہاں انہیں آج پانچ بجے بعد دوپہر (بعد نماز عصر) سپرد خاک کیا جائے گا اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرمائے دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کے دعائے مغفرت فرمائیں 

Related posts

اخری دن وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بنا گئے ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے یکم مارچ کو افتتاح کرنا تھا جو وہ نہ کر پائے

Ittehad

ڈاکٹر مرزا حبیب علی کو چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور تعینات کر دیا گیا

Ittehad

پرنسپلز کی تعیناتی کا ایک دو روز میں ۔ہونے کا امکان ۔۔ عدالتی معاملہ نمٹ گپا

Ittehad

Leave a Comment