2022 General Notifications Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز کو سول سیکرٹریٹ سے لارنس روڈ منتقل کرنے کا فیصلہ

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے تیرہ مارچ کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کو پنجاب سول سیکرٹریٹ سے لارنس روڈ پر واقع ایک پلازہ میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مذکورہ پلازہ حکومت نے اس مقصد کے لیے خریدہ ہے اور اس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے امید ہے یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا اور اکتیس مارچ دو ہزار بائیس تک یہ دونوں محکمے یہاں منتقل ہو جائیں گے یہ پلازہ سول سیکرٹریٹ لارنس روڈ کیمپس کہلائے گا دونوں محکموں کے سربراہان کو اس ضمن میں چیف سیکریٹری پنجاب نے جلدی ایکشن لینے  اور ضروری انتظامات  کرنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں

Related posts

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کی منتظر 19 خواتین کی دو ہزار تئیس کی سالانہ رپورٹ تاحال نہیں پہنچ سکیں

Ittehad

سرکاری جامعات کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے گرانٹس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ڈاکٹر عبد الستار/ڈاکٹر احتشام

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی ٹریننگ کل پچیس اگست سے شروع ۔ای میل پہنچ گئیں

Ittehad

Leave a Comment