2022 Latest News Press Releases

پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کی کال پر قافلے دھرنے میں شرکت کے لیے لاہور کی جانب رواں دواں

اتحاد اساتذہ اور پیپلا کے تعاون سے پے اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کل سات مارچ کو لاہور سول سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے جارہی ہے پے و پروٹیکشن کمیٹی کے اراکین و ضلعی کوآرڈینیٹر بہت پر عزم ہیں اور بار بار اس موقف کو دہرا رہے ہیں کہ اس مرتبہ دھرنا نتیجہ خیز ہو گا  اور وہ نوٹیفیکیشن لیے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے لاہور سے کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے پروفیسر ناصر ادیب کی سربراہی میں لاہور کے کالجز کا دورہ کر کے متاثرین کو متحرک کیا ہے اتحاد اساتذہ کے مرکزی قائدین جناب پروفیسر غلام مصطفی چوہدری اور پروفیسر حسن رشید کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کے اراکین نے سارے انتظامات مکمل کر لیے ہیں کنوینر کمیٹی چوہدری غلام مرتضیٰ لاہور پہنچ چکے ہیں ملتان ۔ڈیرہ غازی خان ۔سرگودھا فیصل آباد ۔راولپنڈی اور ساہیوال کے اضلاع سے قافلے صبع لاہور پہنچ جائیں گے امید واثق ہے کہ دھرنا خوب جمے گا

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے نو پروفیسرز اور چار دیگر ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن

Ittehad

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشن کالجز کا دفتر لیک روڈ شفٹ کر دیا گیا بلڈنگ اصل حالت میں بحال کی جائے گی

Ittehad

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام کالجز اور سکول آج سے کھل رہے ہیں

Ittehad

Leave a Comment