پنجاب سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں گزشتہ چھ سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنےکے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور اب انہیں عملی طور پر مستقل کرنے کے لیے کیسز طلب کر لیے گئے ہیں یاد رہے کہ مذکورہ ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کے بعد یہ شرط عائد کر دی کہ وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کریں جس پر انہوں نے ایک احتجاجی تحریک شروع کی کہ ان بلا شرط مستقل کیا جائے جسے تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اسمبلی سے یہ بل منظور کروایا اور وزیر اعلی پنجاب کو یہ اختیار حاصل ہو گیا کہ وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بھجوائے بغیر کسی ملازم کو مستقل کر سکتے ہیں اب سیکرٹری سکولز نے ان کے کیسز طلب کیے ہیں اور ایک سمری بھجوائیں گے اور یوں یہ گیارہ ہزار ایجوکیٹرز مستقل ہو جائیں گے