انہوں نے ملازمت کا زیادہ حصہ گورنمنٹ کالج لاہور میں بطور سوشیالوجی کے استاد کے گزارہ
ریٹائرڈ پروفیسر آف سوشیالوجی پروفیسر محمد انوار الحق چوہدری کل مورخہ تین فروری دو ہزار بائیس کو وفات پا گئے وہ کچھ عرصہ سے جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جو موت کا سبب بنا محمد انوار الحق چودہری نے اپنی نوکری کاآغاز چکوال کالج سے 1982 میں بطور لیکچرار سوشیالوجی کیا۔پھر تین سال بعد گورنمنٹ کالج لاہور میں ٹرانسفر ہو گئ۔ یہاں تقریباً 13سال طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔ اس کے بعد بطور A. P گورنمنٹ کالج بھکر میں خدمات سر انجام دیں۔وھاں سے بطور ڈپٹی ڈائریکٹرP. T. B لاہور ٹرانسفر ہوگئی۔ نو سال بعد جب بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی ہوئی تو تبادلہ بھائی پھیرو کالج ہوگیا۔ وہاں بطور پرنسپل بھی کام کیا۔ اور وہاں سے ریٹائرمنٹ حاصل کی۔ مرحوم بہت ہی ملنسار۔ خدمت گزار۔ یاروں کے یار۔ایک N. G. O بھی چلا رہے تھے۔ جس میں غریب لوگوں کو صحت کی سہولیات دی جاتی تھیں۔ میں خود بھی اس کا حصہ تھا۔اور مختلف علاقوں میں کیمپ بھی لگائے تھے۔اس کے علاؤہ گورنمنٹ کالج آف سائنس میں باٹنی۔ ڈیپارٹمنٹ کی رینوہشن کے بورڈ میمبر بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے