حسب وعدہ پی ایل ٹی کے پورے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔۔۔ڈیڑھ ماہ میں بارہ سو اساتذہ کی ٹریننگ کا عمل مکمل کیا جائے
حکومتی ذمہ داران لارا لپا لگا کر ترقیوں میں تاخیر کرنے کی کوشش کر رہی ہے
اتحاد اساتذہ کے رہنما پروفیسر غلام مصطفی نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے حکومتی ذمہ داران کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اس رویے کو تبدیل نہ کیا گیا تو کالج اساتذہ اس کے خلاف احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ میٹنگ میں وعدہ کیا گیا تھا کہ تمام گریڈز کے ترقی کے منتظر مرد وخواتین کی بیک وقت ٹریننگ مکمل کروائی جائے گی اور کیسز مکمل کر کے جتنی جلدی ممکن ہو سکا ترقیوں کا عمل مکمل کروایا جائے گا مگر اس وعدے کے برعکس لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی کل تعداد کے 1/5حصے کی ٹریننگ کا شیڈول دے کر باقی کارڈ مخفی رکھے گئے ہیں گمان کیا جاتا ہے کہ سازشی عناصر کسی سرپرستی میں سازش کر کے اس تربیتی عمل کو مہینوں تک پھیلانا چاہتے ہیں مگر کالج کمیونٹی ان حربوں سے تنگ آ چکے ہیں اور ترقیوں کا برسوں انتظار نہیں کر سکتے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا اور پھر ان کا گھیراؤ کیا جائے گا