وفاقی حکومت کی تقلید کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے بھی مسیحی سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ پیشگی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے دس دسمبر کو محکمہ خزانہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفیکیشن میں ضلع ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس حکومت کے ماتحت کام کرنے والے مسیحی سرکاری ملازمین کو دسمبر کی کی تنخواہ بیس دسمبر کو ادا کر دی جائے اس ضمن میں تمام ضروری انتظامات قبل از وقت کر لیے جائیں
next post