2021 College News Latest News

راجن پور۔۔ڈاکٹر شکیل پتافی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

نامور ادیب ۔صاحب طرز شاعر اور ماہر تعلیم   ۔گورنمنٹ کالج راجن پور کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی مدت ملازمت مکمل کر کے کل آٹھ دسمبر دو ہزار اکیس کو ریٹائر ہو گئے شعبہ تدریس سے وابستہ بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے درس و تدریس کے میدان میں ادارے کو بلند درجے تک پہنچایا غیر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ادارے نے ان کے دور میں کمال کی حدود کو چھوا  انہیں پودوں درختوں سے گویا عشق تھا کالج کیمپس کا ہر کونہ بولتا تھا انہوں نے اپنے انتظامی دور کے ایک ایک لمحے کو ادارے کی خدمت میں صرف کیا ان کی ریٹائرمنٹ پر اساتذہ ودیگر کالج ملازمین کے علاؤہ شہر کا ہر فرد ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امڈ آیا 1122 والوں کا انہیں گارڈ آف آنرز پیش کرنا دیدنی تھا الوداعیہ دعوتوں کا ایک سلسلہ تھا جو جاری ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ وہ صحت اور تندرستی کے ساتھ قلم کا جہاد جاری رکھیں ڈاکٹر محمد شکیل پتافی  براہ راست اسسٹنٹ پروفیسر منتخب ہو کر چودہ دسمبر 1989 میں کالج ایجوکیشن میں آئے دس دسمبر 1998 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور بارہ اکتوبر دو ہزار گیارہ میں ترقی پا رپکر پروفیسر آف اردو بنا دئیے گئے  اتحاد اساتذہ ان کے لمبی اور صحت مند زندگی کیلئے دعا گو ہے

Related posts

تئیس ریٹائرڈ پروفیسرز کی لیو انکیشمنٹ کی منظوری 

Ittehad

ڈاکٹروں کی غفلت نے جواں سال پروفیسر حفظ الرحمن کی جان لے لی

Ittehad

چھیاسی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ بیس میں بطور پروفیسر ترقی ،چھ کےکیس ڈیفر

Ittehad

Leave a Comment