2021 HED News Latest News

خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے لیے پی ایس بی ون کی تاریخ 4 دسمبر مقرر ۔ اصل سٹوری

گزشتہ کئی ماہ سے ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین کے کیسز ترقی مختلف وجوہات کی بنا پر معرض التوا میں چلے آ رہے تھے محکمہ کے اوپر سے نیچے تک ذمہ داران کی تساہل پسندی عدم دلچسپی اس کے راہ میں حائل رہیں دو مرتبہ کیسز آخری منزل تک پہنچ بھی گئے مگر اس میں شامل ڈائریکٹ سلیکٹیز کا دورانیہ موجب اعتراض رہا پھر گزشتہ ماہ کچھ چھوٹے موٹے اعتراض مانع ا گئے سال 2021 میں ایک درجن سے زائد خواتین بغیر ترقی پائے ریٹائر ہو گئیں ابھی کچھ ہی دن قبل یہ کیسز اعتراض دور کرنے کے لیے واپس آ ہے تھے کہ ان کیسز میں شامل ایک خاتون گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روز کی ایجوکیشن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر  نغمانہ تحسین جن کی ریٹائرمنٹ  5 دسمبر کو ہو رہی تھی انہوں نے اپنی پرموشن کےلیے تگ و دو کی انہوں نے سرکلر پرموشن کی استدعا کو اس بنا پر مسترد کر دیا گیا کہ اس کے لیے پہلے بیس میں ہونا شرط ہے پھر انہوں نے استدعا کی کہ کیونکہ کیسز ہر لحاظ سے تیار پڑے ہیں لہذا ان کی ریٹائرمنٹ (5دسمبر ) سے قبل پی ایس بی کا اجلاس طلب کیا جائے ان کی اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے اجلاس چار دسمبر کو طلب کرنے کی ہدایت کر دی گئی

Related posts

چھ سو تینتالیس مرد وخواتین کالج اساتذہ کے من پسند جگہوں پر تبادے

Ittehad

گورڈن کالج راولپنڈی بھی نجی تحویل میں دینے کی تیاریاں ۔سپریم کورٹ میں دائر اپیل مسترد

Ittehad

الیکشن ڈیوٹی پر متعین افسران اپنے ووٹ بذریعہ پوسٹل بیلٹ کاسٹ کر سکتے ہیں

Ittehad

Leave a Comment