2021 HED News Latest News

خود مختاری کے خلاف پیپلا کے احتجاج پر کامیاب مذاکرات ۔۔ نوٹیفیکیشن واپسی کیلیے سمری ارسال

آج پروگرام کے مطابق پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب بھر کے خود مختار اداروں کے سینکڑوں کالج اساتذہ نے لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا یہ مظاہرہ گیارہ بجے سے شروع ہو کر تین بجے تک جاری رہا تقریباً دو بجے سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جناب نعیم غوث  مظاہرین کے پاس آئے اور انہیں مذاکرات کی دعوت دی دعوت قبول کرتے ہوئے پی پی ایل اے کا پانچ رکنی وفد مذاکرات کے لیے ان کے دفتر گیا قائم مقام صدر زاہد اعوان ۔مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم۔صدر پیپلا لاہور ڈویژن توصیف صادق صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن حافظ محمد رمضان اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ غلام مرتضی چوہدری نے حکام پر اپنا نکتہ نظر واضح کیا جسے تسلیم کرتے ہوئے فوری ایک سمری وزیر اعلی پنجاب کے لیے تیار کی گئی اور اسے منظوری کے لیے فوری طور پر بھجوا دیا گیا سمری کے مندرجات ذیل میں درج دیکھے جا سکتے ہیں 

Related posts

سی ٹی آئیز کو معاہدے کے مطابق پوری تنخواہ ملے گی،وضاحتی مراسلہ جاری

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے کالجوں میں سی ٹی آئی بھرتی کے لیے آسامیاں مشتہر کر دیں

Ittehad

پچھلے دو دن میں ایس او پیز نہ اپنانے پر بائیس تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

Ittehad

Leave a Comment