کالج ٹیچرز کی ٹرانسفرز کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگیا ہے۔رات بارہ بجے جیسے ہی تاریخ تبدیل ہوئی آن لائن ٹرانسفر کا آپشن کھل گیا۔یہ ٹرانسفرز ایچ ای ڈی کی ایپ کے ذریعے ہوگی۔اس کے لئے ضروری ہے کہ امیدوار کی آن لائن پروفائل مکمل اور ویریفائیڈ ہو ورنہ امیدوار کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ٹرانسفرز کے لئے نارمل کیٹگری کے علاوہ باہمی تبادلے کی سہولت بھی میسر ہے۔ امیدوار تبادلے کے لئے زیادہ سے زیادہ تین سٹیشنز کا آپشن دے سکتا ہے ۔
next post