2021 HED News Latest News

انجینرنگ یونیورسٹی کےرچنا کیمپس گوجرانولہ کو یونیورسٹی آف گوجرانولہ بنا نے کا فیصلہ

سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں جو پروجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں ان میں یونیورسٹی آف گوجرانولہ بھی شامل ہے اس مقصد کے لیے انجینرنگ یونیورسٹی لاہور کے سب کیمپس رچنا کالج آف انجینئرنگ کے وسیع و عریض کیمپس کو منتخب کیا گیا ہے پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس گوجرانولہ کو ختم کیا جا رہا ہے اس پروجیکٹ کے لیے تین ہزار ملین روپے رکھے گئے ہیں ابتدائی طور پر اس سال تین سو ملین روپے رکھے گئے وائس چانسلر یو ای ٹی کے نام ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جو خط لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اس کا پی سی ون ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر  فی الفور تیار کر کے بیس اگست تک ایچ ای ڈی میں پیش کیا جائے اور یہ سب پی اینڈ ڈی کے پروفارما پر ہونا چاہئیے تاکہ وزیر اعلیٰ کے حکم کے مطابق اسے اکتیس اگست تک پی ڈی ڈبلیو پی سے اس کی حتمی منظوری لی جا سکے اسے اولین ترجیح میں رکھا جائےکیونکہ گوجرانولہ میں ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے لہذا یونیورسٹی آف دی پنجاب کے سب کیمپس کو ختم کیا جا رہا ہے 

Related posts

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب ڈاکٹر سید عنصر اظہر کو معطل کر کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم

Ittehad

مزید اڑسٹھ ایسوسی ایٹ پروفیسرز پرموشن رینج میں آ گئے ٹریننگ شروع

Ittehad

  گریڈ بیس میں ترقی پانے کے بعد دوبارہ ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment