2021 Latest News Press Releases

پی پی ایل اے کے نئے الیکشن کروانے پر اتفاق ۔۔اثحاد اساتذہ کی اپیل

آج مورخہ اکتیس جولائی بروز ہفتہ رانا محمد اسلم پرویز پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے پرنسپل رانا اسلم پرویز کے آفیس میں اتحاد اساتذہ۔ اور تحریک اساتذہ کے رہنماؤں کا ایک اجلاس ہوا جس میں کالج اساتذہ برادری کو درپیش مسائل اور ایسوسی ایشن کی موجودہ صورت حال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ماضی کو فراموش کر کے مستقبل کی طرف بڑھا جائے اس پر اتفاق رائے ہوگیا کہ مسلے کا حل از سر نو انتخابات ہیں سابقہ الیکشن کمیشن کے بہت سے اراکین ریٹائر ہو گئے ہیں یا ہو رہے ہیں لہذا نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل اور  شفاف الیکشن کے بارے میں اقدامات کی تفصیلات طے کرنے کے لیے آئندہ بدھ چار اگست کو اجلاس ہوگا جس کی تفصیل آپ کی خدمت میں پیش کی جائے گی اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں سے التماس ہے اور برادری کے سبھی ساتھیوں سے عمومی درخواست ہے جتنی بات ہے اس کو مثبت طور پر لیا جائے سوشل میڈیا پر منفی تشریح اور من گھڑت باتوں کو بنیاد بنا کر بحث و مباحثہ سے حتی الامکان اجتناب کیا جائے اور اتحاد اساتذہ کے ترجمان اور اس ویب سائٹ کی فراہم کردہ معلومات پر ہی انحصار کیا جائے

Related posts

سینیئر رہنما اتحاد اساتذہ فرخ محمود کھوکھر مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

Ittehad

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے کالج ٹیچررز انٹرنیز کی بھرتی کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات سترہ جون سے تیس اگست تک ہونگی

Ittehad

Leave a Comment