ڈائریکٹر جنرل تعلیمات اسلام آباد کی جانب سے ایک سمری منظوری کے لیے بھجوائی گئی ہے جس کے مطابق صرف پنجم اور ہشتم کے باقاعدہ امتحانات کے انعقاد کی منظوری کی استدعا کی گئی ہے کلاس اول تا چہارم اور چھٹی و ساتویں کی کلاسز کو سابقہ کارکردگی کی بنا پر پرموٹ کرنے کی تجویز ہے جس کی منظوری حاصل کرنے استدعا کی گئی ہے کلاس پنجم اور ہشتم کی کلاسز کے سنٹرلائزڈ انعقاد کی اجازت طلب کی گئی ہے اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نویں ،دسویں ۔گیارھویں اود بارویں کے امتحانات بارئے ہدایات دے چکے ہیں