آج آگیگا ہم خیال کے زیر انتظام دھرنے کا چوتھا روز ہے یہ تمام لوگ جو تپتی سڑک پر دھکتے سورج کے براہ راست نیچے چار روز سے پڑے ہیں ان کا عزم و حوصلہ، جرات اور بہادری لائق تحسین ہے یہ چند سو افراد سات لاکھ سرکاری ملازمین کی لڑائی لڑ رہے ہیں تمام کالج اساتذہ ۔سکول اساتذہ ۔مختلف محکموں کے کلرک صاحبان خصوصاً جن کا تعلق لاہور سے ہےالتماس ہے کہ اگر وہ ان کے ساتھ ا کر دن رات ان کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتے تو وفود کی صورت میں تین چار گھنٹے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھ جائیں تاکہ وہ تھوڑا آرام کر لیں کہیں دوسری جگہ جا کر یا واش روم ہو آئیں اور دھرنے کی تعداد متاثر نہ ہو اگر وہ وہاں مستقل بیٹھے ہیں تو پوری برادری کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی ان کی خورد و نوش کے لیے کچھ کیجیےُ یاد رکھیں کہ ان کی نا کامیابی آپ کی ناکامیابی ہے ان کو بد دل نہ ہونے دیں ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ضرور ائیں
previous post