2021 HED News Latest News

پنجاب کے چھتیس میں سے بیس اضلاع میں کالجز اور سکولز تاحکم ثانی بند باقی سولہ میں چوبیس کوکھل جائیں گے

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے چھتیس میں سے بیس اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز تاحکم ثانی بند رہیں گے اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے چوبیس مئی سے کھل جائیں گے مگر حالیہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی میٹنگ میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا کہ جن شہروں میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہے وہاں ادارے کھولنے میں رسک ہے لہذا یہ ادارے سات جون کو کھولیں گے مگر اب محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ ٹوٹیفیکیش جاری ہو گیا ہے کہ یہ ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے ان میں اٹک،گوجرانوالہ ،لیہ ،اوکاڑہ،بہاولپور،گجرات،لودھراں ،رحیم یار خان،بھکر،خانیوال،میانوالی،راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان،خوشاب،ملتان،سرگودھا،فیصل آباد ،لاہور،مظفر گڑھ،اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں اس کے بعد جو اضلاع باقی بچ گئے ان میں شرح پانچ فیصد سے کم ہے تعلیمی عمل چوبیس مئی سے شروع ہو جائے گا ان اضلاع میں راجن پور،بہاولنگر، وہاڑی۔ پاکپتن،قصور،ننکانہ،شیخوپورہ،سیالکوٹ،ناروال۔منڈی بہا الدین،حافظ آباد،چنیوٹ،جھنگ،چکوال،جہلم اور ساہیوال شامل ہیں

لاہور: پنجاب حکومت نے 5 فیصد سےکم کورونا کیسز والے 16 اضلاع میں 24 مئی سے سرکاری و نجی اسکول کھولنےکا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 24 مئی سے 16 اضلاع میں کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، قصور، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، پاکپتن، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور وہاڑی شامل ہیں جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ان اضلاع میں ہفتے میں  4 روز اسکول کھلیں گے اور  ایک طالب علم 2 روزکےلیے اسکول آئے گا۔

Related posts

انتقال پر ملال ۔۔۔ صدمات

Ittehad

سیالکوٹ کے پروفیسر سجاد کریمی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیاگیا ایسوسی ایشن کا رد عمل

Ittehad

لاہور پرنسپلز فورم کی جانب سے تقریب الوداعیہ و خوش امدید

Ittehad

Leave a Comment